• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

عمران عباس کو شادی کے لیے کیسی لڑکی چاہیے؟

شائع December 17, 2020
اداکار نے وزیر اعظم عمران خان کو پاکستان کی مشہور ترین شخصیت قرار دیا—فائل فوٹو: انسٹاگرام
اداکار نے وزیر اعظم عمران خان کو پاکستان کی مشہور ترین شخصیت قرار دیا—فائل فوٹو: انسٹاگرام

پاکستان سمیت دنیا کے پرکشش ترین افراد میں شمار ہونے والے اداکار عمران عباس یوں تو اپنی اداکاری کی وجہ سے خبروں میں رہتے ہیں۔

تاہم اب وہ سوشل ایپ انسٹاگرام پر مداحوں کے سوالوں کے جوابات دینے کی وجہ سے خبروں میں ہیں۔

حال ہی میں عمران عباس نے انسٹاگرام پر مداحوں کے سوالوں کے جوابات دیے، اس دوران انہوں نے اپنی شادی دیکھنے کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔

عمران عباس سے مداحوں نے ان کی شادی، پسند کی لڑکی اور ان کی خوبصورتی سمیت ان کی تعلیم سے متعلق سوالات کیے اور اداکار نے انکشاف کیا کہ انہوں نے بیچلر تک تعلیم حاصل کر رکھی ہے۔

اداکار سے ایک صارف نے اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کی شادی دیکھنے کے خواہاں ہیں، جس پر اداکار نے ’می ٹو‘ لکھا، یعنی وہ خود بھی اپنی شادی دیکھنے کے خواہاں ہیں۔

اسی طرح لائبہ نامی ایک لڑکی نے ان سے بات کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ کچھ عرصہ قبل انہوں نے اداکار سے سوشل ایپ ایمو پر فون پر بات کی تھی اور اب معلوم نہیں اداکار کو ان کا نام یاد ہے یا نہیں؟ ساتھ ہی لڑکی نے اپنا نام بھی اداکار کو بتایا کہ وہ لائبہ ہیں۔

اس پر عمران عباس نے تفصیلی جواب دیا کہ وہ مذکورہ ایپ استعمال نہیں کرتے، ساتھ ہی بتایا کہ وہ اسنیپ چیٹ اور اسکائپ پر ایسے افراد سے بات نہیں کرتے، جنہیں وہ جانتے نہیں۔

ایک سوال کے جواب میں اداکار نے انکشاف کیا کہ انہوں نے آرکیٹیکچر میں بیچلر کیا ہے۔

بھارتی مداح نے اداکار کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ وہ باقی تمام اداکاروں سے زیادہ خوبصورت کیوں ہیں؟ جس پر انہوں نے مداح کا تعریف پر شکریہ ادا کیا، تاہم ساتھ ہی واضح کیا کہ ان سے زیادہ خوبصورت اداکار بھی موجود ہیں۔

اسی طرح ایک مداح نے ان سے شرارت میں پوچھا کہ وہ بولی وڈ اداکار رنبیر کپور تو نہیں؟ جس پر اداکار نے مزاحیہ انداز میں مداح کو جواب دیا کہیں انہوں نے نشہ تو نہیں کر رکھا؟

ایک عرب مداح نے ان سے پوچھا کہ وہ زیادہ تر سینما میں کام کرنا پسند کرتے ہیں یا ٹی وی پر؟ جس پر اداکار نے مختصر جواب دیا کہ جو زیادہ پیسے دے، وہ وہیں کام کریں گے۔

اسی طرح ایک صارف نے ان سے سوال کیا کہ انہیں شادی کے لیے کیسی لڑکی چاہیے؟ جس پر عمران عباس نے ان سے ہی سوال کیا کہ کیا وہ مرد و خواتین کو ملانے کا کام کرتے ہیں؟

ایک مداح نے ان سے پوچھا کہ کیا یہ سچ ہے کہ پاکستان میں وہی سب سے زیادہ مشہور ہیں؟ جس پر اداکار نے وزیر اعظم عمران خان کی تصویر شیئر کرتے ہوئے جواب دیا کہ وہ تو نہیں مگر ایک اور عمران ہیں، جو ان سے اور سب سے زیادہ مشہور ہیں۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024