• KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am
  • KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am

نیوزی لینڈ سے پہلے ٹی20 کیلئے قومی ٹیم کا اعلان، شاداب قیادت کریں گے

شائع December 17, 2020
شاداب خان فٹ ہو گئے ہیں اور پہلے ٹی20 میں قومی ٹیم کی قیادت کریں گے — فوٹو بشکریہ پی سی بی
شاداب خان فٹ ہو گئے ہیں اور پہلے ٹی20 میں قومی ٹیم کی قیادت کریں گے — فوٹو بشکریہ پی سی بی

نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹی20 میچ کے لیے پاکستان کی 15 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا گیا اور شاداب خان افتاحی ٹی20 میچ میں قومی ٹیم کی قیادت کریں گے۔

کپتان بابر اعظم انگوٹھے کی انجری کے سبب ٹی20 سیریز سے باہر ہو گئے ہیں جبکہ امام الحق بھی انجری کی وجہ سے سیریز کا حصہ نہیں ہوں گے۔

مستقل انجری کا شکار شاداب خان کی بھی سیریز میں شرکت غیریقینی تھی اور جس کے بعد ٹیم مینجمنٹ شش و پنج میں تھی کہ ٹی20 سییرز میں کس سے ٹیم کی قیادت کرائی جائے کیونکہ وہ 100فیصد فٹ نہ ہونے کی صورت میں شاداب کو کھلانے کا رسک نہیں لینا چاہتے تھے۔

تاہم گزشتہ دو دنوں کے دوران شاداب کی حالت میں کافی بہتری آئی اور انہوں نے گزشتہ روز مکمل فٹنس کے ساتھ بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ پریکٹس کی جس کے بعد حتمی فیصلہ کیا گیا کہ نائب کپتان ہی ٹی20 سیریز میں قیادت کریں گے۔

نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے پہلے ٹی20 کے لیے اعلان کردہ 15رکنی ٹیم یمں سابق کپتان سرفراز احمد کی بھی واپسی ہوئی ہے۔

پاکستان کی 15 رکنی ٹیم میں شاداب خان(کپتان)، حیدر علی، عبداللہ شفیق، سرفراز احمد، محمد رضوان، محمد حفیظ، حسین طلعت، افتخار احمد، عماد وسیم، خوشدل شاہ، فہیم اشرف، حارث رؤف، محمد حسنین، شاہین شاہ آفریدی اور وہاب ریاض۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا پہلا ٹی20 میچ کل آکلینڈ میں کھیلا جائے گا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی20 میچوں کی سیریز کے بعد دو ٹیسٹ میچ بھی کھیلے جائیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024