• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی 2 روزہ دورے پر دبئی پہنچ گئے

شائع December 17, 2020
دورے کے دوران وزیر خارجہ دبئی میں موجود پاکستانی کمیونٹی کے اراکین سے ملاقاتیں بھی کریں گے—تصویر: ریڈیو پاکستان
دورے کے دوران وزیر خارجہ دبئی میں موجود پاکستانی کمیونٹی کے اراکین سے ملاقاتیں بھی کریں گے—تصویر: ریڈیو پاکستان

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی 2 روزہ دورے پر دبئی پہنچ گئے اس دوران وہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی قیادت کے ساتھ باہمی دلچسپی کے تمام امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچنے پر دبئی میں پاکستان کے قونصل جنرل احمد امجد علی، سفارتخانے کے سنیئر افسران اور اماراتی وزارت خارجہ کے سینئر حکام نے ان کا خیر مقدم کیا۔

دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق وزیر خارجہ اپنے 2 روزہ دورے کے دوران متحدہ عرب امارات کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر خارجہ نے اماراتی ہم منصب سے ملاقات میں ویزوں کے اجرا کا معاملہ اٹھا دیا

ان ملاقاتوں میں دو طرفہ تعلقات، پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین تجارتی و اقتصادی تعاون کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

دورے کے دوران وزیر خارجہ دبئی میں موجود پاکستانی کمیونٹی کے اراکین سے ملاقاتیں اور مقامی اور بین الاقوامی میڈیا سے بات چیت کریں گے۔

خیال رہے کہ متحدہ عرب امارات میں بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کی دوسری سب سے بڑی تعداد مقیم ہے۔

وزیر خارجہ کا دورہ ایسے وقت میں ہورہا ہے کہ جب یو اے ای نے ایک درجن ممالک کے لیے وزٹ ویزا کے اجرا کو غیر معینہ مدت تک کے لیے روک دیا ہے جس میں پاکستان بھی شامل ہے۔

مزید پڑھیں: یو اے ای نے پاکستان سمیت 12 ممالک کیلئے وزٹ ویزے کا اجرا معطل کردیا

پاکستان کا خیال ہے کہ متحدہ عرب امارات کے حکام نے یہ اقدام کورونا وائرس کی دوسری لہر کے پیشِ نظر اٹھایا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا تھا کہ امکان ہے کہ وزیر خارجہ دورے کے دوران یو اے ای حکام کے ساتھ ملاقات میں ویزوں کی معطلی کا معاملہ بھی اٹھائیں گے۔

قبل ازیں شاہ محمود قریشی نے 9ویں سر بنی یاس فورم میں شرکت کے لیے رواں برس جنوری میں یو اے ای کا دورہ کیا تھا جس میں مشرق وسطیٰ کے معاملات پر بات چیت کی جاتی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024