• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

پولیو وائرس کو روکنے کے لیے پاکستان، افغانستان کا تعاون بڑھانے پر اتفاق

شائع December 16, 2020
یہ فیصلہ دونوں ممالک کی انسداد پولیو ٹیموں کے درمیان ویڈیو کانفرنس میں کیا گیا۔ - فائل فوٹو:ڈان
یہ فیصلہ دونوں ممالک کی انسداد پولیو ٹیموں کے درمیان ویڈیو کانفرنس میں کیا گیا۔ - فائل فوٹو:ڈان

اسلام آباد: پاکستان اور افغانستان قومی اور علاقائی سطح پر پولیو وائرس کے کامیابی کے ساتھ خاتمے کے لیے اپنے تعاون کو بڑھائیں گے اور ان کی حفاظتی ٹیکوں کی مہم کے نظام الاوقات کو ہم آہنگ کریں گے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ ویڈیو کانفرنس میں کیا گیا جس میں دونوں ممالک کی انسداد پولیو کی ٹیموں نے شرکت کی۔

دونوں ٹیموں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ وہ پولیو وائرس کی منتقلی سے مؤثر طریقے سے نپٹنے کے لیے معلومات کا تبادلہ جاری رکھیں گے اور 2021 میں اپنی مہمات کی تاریخوں کو ہم آہنگ کرنے کے لیے اقدامات کریں گے۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں پولیو کے خاتمے کیلئے 16 وجوہات جاننے کی ضرورت

تجزیہ کاروں کے مطابق پاکستان اور افغانستان کے درمیان ایک دوسرے سے جڑے ہوئے معاشرے اور آبادی کی بڑی نقل و حرکت کے ساتھ ویکسینیشن کے نظام الاوقات میں ہم آہنگی کرنا وائرس کی منتقلی کو روکنے کے لیے بہت ضروری ہے۔

نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے انسداد پولیو پروگرام اور حفاظتی ٹیکوں سے متعلق توسیعی پروگرام کے کوآرڈینیٹر ڈاکٹر رانا صفدر کا کہنا تھا کہ 'پاکستان اور افغانستان پولیو وائرس کے پھیلاؤ سے نمٹنے کے لیے ایک ٹیم کی حیثیت سے مل کر کام کرنے کے لیے پر عزم ہیں، پولیو کیسز کی تعداد کو کم کرنے میں اس طرح کے تعاون نے اہم کردار ادا کیا ہے اور ہم اسے برقرار رکھنے کے خواہشمند ہیں'۔

یہ بھی پڑھیں: پولیو ویکسین کی کہانی: اس میں ایسا کیا ہے جو ہر سال 30 لاکھ زندگیاں بچاتی ہے

ایک سرکاری بیان کے مطابق دونوں ٹیموں نے ستمبر میں اپنی آخری ملاقات کے دوران اٹھائے گئے امور پر تبادلہ خیال کیا اور ان کو درپیش امور اور چیلنجز کا جائزہ لیا۔

انہوں نے اس بیماری کے خاتمے کی کوشش میں ایک دوسرے کو کسی بھی پیشرفت سے آگاہ کرنے پر اتفاق کیا۔

اس طرح کے سرحد پار تعاون دونوں ممالک کی پولیو وائرس کا پتا لگانے اور حساس بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کی صلاحیت کو بہتر بنانے میں نمایاں کردار ادا کرتے ہیں خاص طور پر ان عوام میں جو اکثر پاک افغان سرحد پر سفر کرتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024