• KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am
  • KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am

کیوی کپتان ولیمسن کی پاکستان کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں واپسی کا امکان

شائع December 15, 2020 اپ ڈیٹ December 16, 2020
ولیمسن کے حوالے سے ہیڈ کوچ نے کہا کہ ہمیں ان کی واپسی کا انتظار ہے—فائل/فوٹو: اے ایف پی
ولیمسن کے حوالے سے ہیڈ کوچ نے کہا کہ ہمیں ان کی واپسی کا انتظار ہے—فائل/فوٹو: اے ایف پی

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن کی پاکستان کے خلاف سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میں ٹیم میں واپسی کا امکان ہے جبکہ تجربہ کار آل راؤنڈر کولن ڈی گرام ٹیسٹ سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔

کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق نیوزی لینڈ کے ہیڈ کوچ گیری اسٹیڈ کا کہنا تھا کہ تینوں طرز کے کپتان کین ولیمسن اپنے پہلے بچے کی پیدائش کے سلسلے میں چھٹیوں پر تھے، تاہم پاکستان کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی سے پہلے ان کی واپسی متوقع ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کین ولیمسن کے بچے کی پیدائش کے حوالے سے تاحال کوئی خبر نہیں ہے لیکن ہم انہیں اجازت دیں گے لیکن واپسی کا انتظار ہے۔

مزید پڑھیں: دورہ نیوزی لینڈ: قومی ٹیم کو بڑا دھچکا، کپتان بابر اعظم ٹی20 سیریز سے باہر

انہوں نے کہا کہ اس وقت ہمارا منصوبہ یہی ہے کہ وہ دوسرے اور تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں شرکت کریں گے۔

خیال رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز آکلینڈ میں 18 دسمبر کو ہوگا، دوسرا ٹی ٹوئنٹی 20 اور آخری ٹی ٹوئنٹی 22 دسمبر کو نیپئر میں کھیلا جائے گا۔

ٹی ٹوئنٹی سیریز کے فوری بعد 26 دسمبر کو دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز شروع ہوگی، جس کے لیے کولن ڈی گرام دستیاب نہیں ہوں گے۔

نیوزی لینڈ کے ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ کولن ڈی گرام ٹخنے کی انجری سے مکمل طور پر صحت یاب نہیں ہوئے ہیں اور ممکنہ طور پر جنوری میں ڈومیسٹک کرکٹ میں واپسی کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ان کے دائیں پاؤں پر زیادہ دباؤ ہے اور وہ اس وقت رننگ کے قابل نہیں ہیں اور باؤلنگ بھی نہیں کر پائیں گے۔

سیریز میں نیوزی لینڈ کو دیگر کھلاڑیوں لوکی فرگوسن اور اجاز پٹیل کی انجریز کا بھی سامنا ہے اور ٹیم انتظامیہ کو ان کی حتمی رپورٹ کا انتظار ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان سے ٹی20 سیریز کے لیے نیوزی لینڈ کے اسکواڈ کا اعلان

دوسری جانب پاکستان کے کپتان بابر اعظم پریکٹس کے دوران انگوٹھے کی انجری کے باعث ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ کوئنز ٹاؤن میں نیٹ سیشن میں تھرو ڈاؤن کے دوران ایک گیند بابر اعظم کے دائیں ہاتھ کے انگوٹھے پر لگی، جس کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایکس رے میں فریکچر کی تصدیق ہوئی۔

پی سی بی کا کہنا تھا کہ فریکچر کے باعث بابر اعظم کم از کم 12 روز تک نیٹ پریکٹس نہیں کرسکتے تاہم وہ اپنی جسمانی تربیت جاری رکھیں گے جبکہ اس دوران میڈیکل پینل ان کی انجری کا جائزہ لیتا رہے گا۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024