• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

پیٹرول، ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 3 روپے اضافہ

شائع December 15, 2020
نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے 31 دسمبر تک ہوگا — فائل فوٹو
نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے 31 دسمبر تک ہوگا — فائل فوٹو

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا جس کے تحت پیٹرول اور ڈیزل فی لیٹر 3، 3 روپے مہنگا ہوگیا ہے۔

وزارت خزانہ سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 3 روپے اضافہ کیا جارہا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 103 روپے 69 پیسے فی لیٹر ہوگی۔

نوٹی فکیشن میں کہا گیا کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 3 روپے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا اور اس کی نئی قیمت 108 روپے 44 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

اسی طرح مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل (ایل ڈی او) کی قیمت میں بھی 5، 5 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد ان کی قیمتیں بالترتیب 70روپے 29 پیسے اور 67 روپے 86 پیسے فی لیٹر ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: پیٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل 4 روپے فی لیٹر مہنگا

وزارت خزانہ کے نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے 31 دسمبر تک ہوگا۔

یاد رہے کہ 30 نومبر کو وفاقی حکومت نے 15 روز کے لیے پیٹرول کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا تھا، تاہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 4 روپے اضافہ کردیا گیا تھا۔

وزارت خزانہ سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کے لیے حکومت نے بین الاقوامی مارکیٹ میں ہونے والا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ خود برداشت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں: آئل کمپنیز اور ڈیلرز کے مارجن میں 16 فیصد تک اضافہ متوقع

بیان میں کہا گیا کہ آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرول، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل (ایل ڈی او) کی قیمتیں برقرار رہیں گی۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024