• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

سشمیتا سین کی بیٹی کا انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک ہوگیا

شائع December 15, 2020
سشمیتا سین نے رینی کے انسٹاگرام پیج کا اسکرین شاٹ بھی شیئر کیا— فائل فوٹوز: ٹائمز آف انڈیا
سشمیتا سین نے رینی کے انسٹاگرام پیج کا اسکرین شاٹ بھی شیئر کیا— فائل فوٹوز: ٹائمز آف انڈیا

بولی وڈ اداکارہ سشمیتا سین کی بیٹی رینی کا انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک ہوگیا اور اداکارہ نے اپنے مداحوں اور فالوورز کو اس حوالے سے آگاہ کیا۔

انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق سشمیتا سین نے لکھا کہ رینی کا انسٹاگرام اکاؤنٹ کسی بے وقوف نے ہیک کرلیا ہے لیکن ان کی بیٹی نیا انسٹاگرام اکاؤنٹ بنانے پر خوش ہے۔

سشمیتا سین نے اپنے مداحوں کے ساتھ یہ خبر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ' میری بیٹی رینی کا انسٹاگرام کا اکاؤنٹ کسی بیوقوف نے ہیک کرلیا ہے جسے اب تک یہ احساس نہیں ہوا کہ رینی اپنا نیا انسٹاگرام بناچکی ہے اور خوش ہے۔

انہوں نے لکھا کہ مجھے ہیک کرنے والے شخص کے لیے برا محسوس ہورہا ہے۔

مزید پڑھیں: سشمیتا سین پردہ اسکرین پر واپسی کے لیے تیار

سشمیتا سین نے مذکورہ کیپشن کےساتھ ساتھ رینی کے انسٹاگرام پیج کا اسکرین شاٹ بھی شیئر کیا۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

تاہم اداکارہ کے فالوورز نے انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک ہونے کی خبر شیئر کرنے کے بعد تشویش کا اظہار بھی کیا۔

ایک مداح نے تجویز دی کہ آپ پولیس کے سائبر سیل میں شکایت درج کرائیں۔

ایک اور مداح نے کہا کہ اس حوالے سے انسٹاگرام میں رپورٹ کریں تو کسی نے کہا کہ اب رینی کا انسٹاگرام اکاؤنٹ پرائیویٹ ہے۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

سشمیتا سین کی بیٹی رینی 'سٹہ بازی' نامی مختصر فلم میں اداکاری کا پہلا ڈیبیو کرنے کے لیے تیار ہیں۔

یہ فلم ایک فیملی ڈراما ہے اور رینی اس میں دیا مہتا کا کردار ادا کررہی ہیں جو گھر کی باغی بیٹی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سشمیتا سین نے کم عمر اداکار سے شادی پر خاموشی توڑ دی

اس فلم کی ہدایات کبیر کھرانا دے رہے ہیں جبکہ سمرن لکھن پال، رام نیک سوہنے اور پنکج رنگٹا پروڈیوس کررہے ہیں۔

یہ مختصر رواں برس دسمبر میں ریلیز ہوگی۔

خیال رہے کہ رینی سین، اداکارہ سشمیتا سین کی بڑی بیٹی ہیں، جنہیں اداکارہ نے سال 2000 میں گود لیا تھا اور انہوں نے دوسری بیٹی علیسا کو 2010 میں گود لیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024