• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

کائیلی جینر سال 2020 میں سب سے زیادہ کمانے والی سیلیبریٹی قرار

شائع December 15, 2020
معروف امریکی کاروباری جریدے فوربز نے دنیا میں 2020 میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والے سیلیبریٹز فہرست جاری کی ہے— فوٹو: انسٹاگرام
معروف امریکی کاروباری جریدے فوربز نے دنیا میں 2020 میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والے سیلیبریٹز فہرست جاری کی ہے— فوٹو: انسٹاگرام

معروف امریکی کاروباری جریدے ’فوربز‘ نے دنیا میں 2020 میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والے سیلیبریٹز کی فہرست جاری کردی ہے جن میں ماڈل، بزنس وومن اور سوشل میڈیا اسٹار کائیلی جینر سرفہرست ہیں۔

اداکارہ و سوشل میڈیا اسٹار کائیلی جینر نے رواں برس 2020 میں مجموعی طور پر 59 کروڑ ڈالر کی کمائی کی۔

ان کی اس کمائی کی وجہ رواں برس اپنی کاسمیٹکس فرم، کائیلی کاسمیٹکس کے 51 فیصد حصص فروخت کرنا ہے۔

مزید پڑھیں: کم کمائی ہونے کے باوجود ڈیوائن جونسن سب سے زیادہ کمانے والے اداکار

امریکی کاروباری جریدے نے کہا کہ اداکارہ نے سالوں سے اپنے کاروبار کے حجم کے حوالے کافی مبالغہ آرائی کی تھی اور انہوں نے معاہدے سے جو رقم واپس نکالی وہ اتنی تھی کہ کائیلی جینر سب سے زیادہ کمائی کرنے والی سیلیبریٹی بن گئیں۔

ان کے بعد اس فہرست میں دوسرے نمبر پر اداکار کانیے ویسٹ ہیں جنہوں نے رواں برس مجموعی طور پر 17 کروڑ ڈالر کمائی کی۔

رواں برس کانیے ویسٹ کی زیادہ تر کمائی ایڈیڈاز کے ساتھ کی گئی ییزی اسنیکر ڈیل سے ہوئی۔

ان کے علاوہ ٹینس اسٹار روجر فیڈرر 10 کروڑ 63 لاکھ ڈالر دولت کے ساتھ اس فہرست میں تیسرے نمبر پر رہے۔

وہ زیادہ کمائی کرنے والے پہلے ٹینس کھلاڑی ہیں جو فوربز کی اس فہرست کا حصہ بنے۔

3 اسٹریمنگ جائنٹس بھی اس فہرست کا حصہ بنے جن میں ریان رینالڈز 7 کروڑ 15 لاکھ ڈالر کمائی کے ساتھ 18ویں، بیلی ایلیسش 5 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کے ساتھ 43ویں اور جیری سین فیلڈ 5 کروڑ 10 لاکھ کمائی کے ساتھ 46ویں نمبر پر ہیں۔

ان تینوں افراد کی کمائی کا دو تہائی حصہ ویب اسٹریمنگ سروس نیٹ فلیکس سے ہونے والی آمدن پر مبنی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کایلی جینر کا ریکارڈ ایک ’انڈے‘ نے توڑ دیا

فٹ بال اسٹار کرسٹینا رونالڈو 10کروڑ ڈالر کمائی کے ساتھ اس فہرست میں چوتھے نمبر پر ہیں جو اپنے کیرئیر کے دوران ایک ارب ڈالر کمانے والے پہلے ٹیم پلیئر بن گئے ہیں۔

ان کے علاوہ ارجنٹائن کے فٹ بالر لائینول میسی فوربز کی اس فہرست میں پانچویں نمبر پر ہیں۔

ہدایت کار ٹیلر پیری 9 کروڑ 70 لاکھ ڈاکر، نیمار 9 کروڑ 55 لاکھ ڈالر، دنیا میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والے ریڈیو میزبان ہووراڈ اسٹرن 9 کروڑ ڈالر اور چار مرتبہ این بی اے ایم وی پی بننے والے لیبرون جیمز 8 کروڑ 82 ڈالر کے ساتھ بالترتیب چھٹے، ساتویں، آٹھویں اور نویں نمبر پر ہیں۔

اس فہرست میں'دی راک' کہلانے والے اداکار ڈیوائن جانسن 10ویں نمبر پر ہیں اور وہ اپنے آنے والی فلمز بلیک ایڈم اور ریڈ نوٹس کے باعث دنیا میں سب سے زیادہ کمانے والے اداکار بھی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024