• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm

وہ عام مقام جہاں کووڈ سے متاثر ہونے کا خطرہ سب سے زیادہ ہوتا ہے

شائع December 14, 2020
یہ بات ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آئی— شٹر اسٹاک فوٹو
یہ بات ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آئی— شٹر اسٹاک فوٹو

نئے کورونا وائرس سے ہونے والی بیماری کووڈ 19 کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔

ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا کہ ایسے گھر جہاں کوئی کووڈ 19 سے بیمار ہوں، اس وائرس کے پھیلاؤ کے لیے ہاٹ اسپاٹس کا کام کررہے ہیں، چاہے برادری کی سطح پر کیسز کی شرح میں کمی آگئی ہو۔

20 ممالک میں ہونے والی 54 تحقیقی رپورٹس کے ایک تجزیے میں یہ نتیجہ نکالا گیا۔

طبی جریدے جرنل جاما نیٹ ورک اوپن میں شائع تحقیق میں بتایا گیا کہ خاندان کے دیگر افراد کے مقابلے میں مریض کے شریک حیات میں اس وائرس کی منتقلی کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔

تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ یہ خطرہ اس وقت سے بڑھنے لگتا ہے کہ جب گھر کے کسی فرد میں کووڈ 19 کی علامات جیسے کھانسی، بخار، سردی لگنا اور جسم میں درد ظاہر ہوجاتی ہیں۔

تحقیق میں یہ بھی بتایا گیا کہ بالغ اور بچوں کی بجائے بالغ سے بالغ افراد میں وائرس کی منتقلی کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔

اس سے قبل چند ہفتوں قبل امریکا کے وینڈربیلٹ یونیورسٹی میڈیکل سینٹر کی تحقیق میں دریافت کیا گیا تھا کہ نیا کورونا وائرس درحقیقت سابقہ توقعات سے بھی زیادہ تیزرفتاری اور بڑے پیمانے پر ایک سے دوسرے میں منتقل ہوتا ہے۔

تحقیق کے مطابق 53 فیصد سے زیادہ مریض ایسے ہیں جو کووڈ 19 کا شکار اس وقت ہوئے جب ان کے ساتھ رہنے والا اس وائرس سے متاثر ہوا۔

اپنے گھر کے کسی فرد کے باعث کووڈ 19 کا شکار ہونے والے 75 فیصد لوگوں میں یہ بیماری پہلے فرد کے بیمار ہونے کے 5 دن کے اندر منتقل ہوئی۔

اس تحقیق میں شامل ماہرین کا کہنا تھا کہ اب ہم جانتے ہیں کہ اگر گھر میں کسی کو کورونا وائرس کا سامنا ہوتا ہے تو وہ اپنے گھر کے کم از کم 50 فیصد لوگوں کو اس کا شکار بنادیتا ہے اور وائرس کی منتقلی کا یہ عمل بہت تیزی سے ہوتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کئی مہینوں کے دوران ہم اپنے خاندانوں کو تحفظ فراہم کرنے کے بعد ذہنی طور پر تھک چکے ہیں اور اپنے خاندان کے لوگوں سے ملنا چاہتے ہیں، مگر بدقسمتی سے وائرس نہیں تھکا اور بلاتکان متحرک ہے اور خاندان سے ملاقاتوں کو پھیلاؤ کا ذریعہ بناسکتا ہے۔

خیال رہے کہ ایک سے دوسرے تک وائرس کی منتقلی اس کے پھیلاؤ کا سب سے عام ذریعہ ہے۔

تحقیق میں کہا گیا کہ ہمیں اپنے خاندان کو تحفظ فراہم کرنے کو اولین ترجیح بنانا چاہیے خاص طور پر سب سے کمزور یعنی بزرگوں کو یا جو پہلے ہی کسی بیماری کے شکار ہوں۔

تحقیق کے مطابق گھر سے باہر تو لوگ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے فیس ماسک کا استعمال اور سماجی دوری پر عمل کرتے ہیں، مگر گھروالوں کے ساتھ اس طرح کی احتیاط نہیں کی جاتی۔

یہ تو ویسے بھی فطری ہے اور یہی وجہ ہے کہ اگر کوئی فرد کووڈ کا شکار ہوجائے تو دیگر گھروالے میں بھی اس کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

سی ڈی سی کے جریدے Morbidity and Mortality میں شائع تحقیق میں بتایا گیا کہ اگر کسی فرد میں کورونا کی علامات نظر آئے (چاہے وہ فلو یا عام نزلہ زکام کا نتیجہ ہی ہو)، تو بھی اسے فوری طور پر خود کو الگ تھلگ کرلینا چاہیے اور ٹیسٹ تک احتیاط کرنا چاہیے، تاکہ گھر میں دیگر اس کا شکار نہ ہوسکے۔

اسی طرح گھر کے دیگر افراد کو ہر وقت فیس ماسک کا استعمال کرنا چاہیے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024