• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

ایک خاتون کی جدوجہد کی یہ وائرل ویڈیو مسکرانے پر مجبور کردے گی

شائع December 14, 2020
— اسکرین شاٹ
— اسکرین شاٹ

ویسے کسی کو تکلیف پہنچتے دیکھ کر خوش ہونا کوئی اچھی بات تو نہیں مگر گزشتہ دنوں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک خاتون کا بار بار گرنا لوگوں کی تفریح کا ذریعہ بن گیا۔

سی بی ایس نیوز نے ایک ویڈیو ٹوئٹر پر شیئر کی تھی، جس میں یوکرین کے دارالحکومت میں برفباری کے بعد ایک خاتون کو درپیش مشکل کو دکھایا گیا۔

برف سے جمی ایک گلی سے گزرتے ہوئے یہ خاتون بار بار گرتی گئی بالکل کسی کامیڈی فلم کی طرح۔

اس کے بعد یہ ویڈیو وائرل ہوگئی اور دنیا بھر سے لوگوں نے اس پر پرمزاح تبصرے کیے۔

ایک منٹ طویل کلپ میں دکھایا گیا کہ ایک شخص خاتون کی مدد کرنے کی کوشش بھی کرتا ہے مگر پھر اسے احساس ہوجاتا ہے کہ اس کا کوئی فائدہ نہیں، جس سے یہ منظر زیادہ پرمزاح ہوجاتا ہے۔

بار بار گرنے کے بعد اس خاتون نے سوچا کہ تمام کوششیں ناکام ہوگئی ہیں تو بچوں کی طرح چل کر گزرنے کی کوشش کی، مگر کچھ دور جاکر پھسل کر واپس آگئی۔

پھر کچھ توقف کرکے واپس جانے کا فیصلہ کیا مگر وہاں بھی بار بار گرتی رہی۔

کچھ نے تو اس خواتین کی جدوجہد کو اپنے سے جوڑا۔

کچھ نے خیال ظاہر کیا کہ یہ ویڈیو 2020 میں لوگوں کی مشکلات اور اپنی بقا کی جدوجہد کا احوال بتاتی ہے۔

مگر ہر ایک اس کو دیکھ کر اپنے قہقہے لگانے پر ضرور مجبور ہوگیا۔

بظاہر یہ اس جگہ پر لگے کسی سیکیورٹی کیمرے کی ویڈیو ہے جو سی بی ایس کے ہاتھ میں آئی اور دنیا بھر میں پھیل گئی۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024