• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

گوگل کے مقبول ترین سرچ انجن میں بہت بڑی تبدیلی

شائع December 14, 2020
— فوٹو بشکریہ گوگل
— فوٹو بشکریہ گوگل

گوگل نے 2018 میں بتایا تھا کہ آپریٹنگ سسٹم اور ایپس میں ڈارک موڈ کی موجودگی کسی ڈیوائس کی بیٹری لائف بڑھانے میں مدد دیتی ہے۔

ڈارک موڈ ایسا آپشن ہے جو کہ کسی آپریٹنگ سسٹم یا ایپ کی کلر اسکیم کو بلیک یا گہری رنگت سے بدل دیتا ہے۔

اس موقع پر گوگل نے ایک مثال دیتے ہوئے کہا تھا کہ نارمل موڈ کے مقابلے میں ڈارک تھیم سے یوٹیوب کو استعمال کرنے پر بیٹری پاور 43 فیصد کم استعمال ہوتی ہے، کیونکہ نارمل موڈ میں اسکرین بہت زیادہ سفیدی استعمال کرکے بیٹری تیزی سے خرچ کرتا ہے۔

مگر حیران کن طور پر گوگل نے اپنے سب سے زیادہ استعمال کیے جانے والے سرچ انجن میں یہ فیچر متعارف نہیں کرایا تھا۔

اب 2 سال بعد گوگل کے ڈیسک ٹاپ سرچ بیج میں ڈارک موڈ کو متعارف کرایا جارہا ہے۔

نائن ٹو فائیو گوگل کے مطابق کمپنی کی جانب سے ڈیسک ٹاپ سرچ پیج پر ڈارک تھیم کی آزمائش کی جارہی ہے، جس میں پس منظر سفید کی جگہ گہرے گرے رنگ کا ہوگا، جبکہ گوگل کا رنگا رنگ لوگو بھی سفید ہوجائے گا۔

یہ فیچر گوگل سرچ کی موبائل ایپ کے ڈارک موڈ ورژن سے ملتا جلتا ہے جو صارفین کو مئی 2020 سے دستیاب ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ فیچر ڈیک ٹاپ پر محدود تعداد میں صارفین کو دستیاب ہے اور ایک صارف کے مطابق اس کے پاس خودکار طور پر یہ تھیم ٹرن آن ہوئی اور کچھ دیر بعد وائٹ تھیم واپس آگئی۔

گوگل کی جانب سے فی الحال اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا اور ابھی واضح نہیں کہ تمام صارفین کے لیے اسے کب تک متعارف کرایا جائے گا۔

خیال رہے کہ ڈارک موڈ کا استعمال اسمارٹ فون اور لیپ ٹاپ سے خارج ہونے والی روشنی سے آنکھوں پر مرتب ہونے والے منفی اثرات سے بچانے میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024