• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

حکومت معاشی ترقی میں سمندری شعبے کے فروغ کیلئے کوشاں ہے، وزیراعظم

شائع December 14, 2020
وزیراعظم اور سربراہ پاک بحریہ نے ملاقات کی—تصویر: ریڈیو پاکستان
وزیراعظم اور سربراہ پاک بحریہ نے ملاقات کی—تصویر: ریڈیو پاکستان

وزیراعظم عمران خان نے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی سے ملاقات کے دوران کہا ہے کہ حکومت معاشی ترقی میں سمندری شعبے کی افادیت کے پیش نظر اس کے فروغ کے لیے کوشاں ہے۔

وزیراعظم کے دفتر کی جانب سے کی گئی ٹوئٹس میں بتایا گیا کہ عمران خان نے نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا جہاں پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی وزیراعظم کا استقبال کیا۔

اس موقع پر وزیراعظم کو پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا جبکہ عمران خان نے یادگارِ شہدا پر پھول چڑھائے۔

مزید پڑھیں: ایڈمرل امجد خان نیازی نے پاک بحریہ کے سربراہ کا منصب سنبھال لیا

وزیراعظم کے ہمراہ وفاقی وزرا پرویز خٹک، عبدالحفیظ شیخ، علی حیدر زیدی، معاون خصوصی معید یوسف اور سینئر افسران بھی موجود تھے۔

پاک بحریہ کے ہیڈکوارٹرز کے دورے کے دوران وزیراعظم سے پرنسپل اسٹاف آفیسرز کا تعارف بھی کروایا گیا اور وزیراعظم کو علاقائی میری ٹائم سیکیورٹی کی صورتحال، چیلنجز اور سمندری شعبے کی ترقی کے لیے پاک بحریہ کے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

ٹوئٹس کے مطابق وزیراعظم نے ملک کی بحری سرحدوں کے دفاع، گوادر بندرگاہ سمیت پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کو سیکیورٹی کی فراہمی اور علاقائی امن کے لیے پاک بحریہ کی کوششوں کو سراہا۔

وزیراعظم نے کہا کہ حکومت پاک بحریہ کو ہر طرح کا تعاون فراہم کرتی رہے گی، حکومت معاشی ترقی میں سمندری شعبے کی افادیت کے پیش نظر اس کے فروغ کے لیے کوشاں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاک بحریہ کیلئے تیار کیے جانے والے جدید جہاز کی رونمائی

عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے سال 2020 کو بلیو اکنامی کا سال قرار دیا جانا بحری معیشت کی ترقی کے لیے حکومتی اقدامات کا مظہر ہے۔

دورے کے دوران امیرالبحر نے پاک بحریہ کی صلاحیتوں پر اعتماد کا اظہار کرنے پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاک بحریہ اللہ کی مدد سے ملک کی سمندری سرحدوں اور بحری مفادات کے تحفظ کے لیے ہر وقت تیار ہے۔

خیال رہے کہ 7 اکتوبر 2020 کو ایڈمرل امجد خان نیازی نے ملک کے 22ویں چیف آف نیول اسٹاف کا عہدہ سنبھالا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024