• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm

اداکارہ صنم جنگ اور ان کی بیٹی میں کورونا کی تشخیص

شائع December 14, 2020
اداکارہ نےبتایا کہ انہوں نے بیٹی کو بھی قرنطینہ کرلیا—فائل فوٹو: انسٹاگرام
اداکارہ نےبتایا کہ انہوں نے بیٹی کو بھی قرنطینہ کرلیا—فائل فوٹو: انسٹاگرام

اداکارہ و میزبان صنم جنگ اور ان کی کم سن بیٹی نے خود میں کورونا کی تشخیص ہونے کے بعد خود کو قرنطینہ کرلیا۔

صنم جنگ نے انسٹاگرام اسٹوری میں بتایا کہ ان میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے تاہم ان میں اس کی شدید علامات نہیں ہیں۔

اداکارہ نے بتایا کہ انہوں نے اور ان کی کم سن بیٹی نے خود کو قرنطینہ کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں: ماہرہ خان بھی کورونا وائرس سے متاثر

اداکارہ نے اپنی اسٹوری میں لوگوں کو بتایا کہ وہ کورونا کی وبا کو مذاق نہ سمجھیں اور اس سے تحفظ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

اداکارہ نے انسٹاگرام اسٹوری میں بتایا کہ انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا—اسکرین شاٹ
اداکارہ نے انسٹاگرام اسٹوری میں بتایا کہ انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا—اسکرین شاٹ

صنم جنگ نے مداحوں کو بتایا کہ وہ فیس ماسک کا استعمال کریں، بھیڑ میں جانے سے گریز کریں اور گھر تک ہی محدود رہیں تو اچھا ہے۔

ساتھ ہی اداکارہ نے اپنے مداحوں اور جاننے والوں سے جلد صحت یابی کے لیے دعا کی اپیل بھی کی۔

مزید پڑھیں: اداکارہ نیلم منیر میں بھی کورونا کی تشخیص

صنم جنگ سے قبل اداکارہ ماہرہ خان میں بھی کورونا کی تشخیص ہوئی تھی، انہوں نے بھی اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں مداحوں اور قریبی افراد کو آگاہ کیا تھا کہ انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا۔

ماہرہ خان سے قبل اداکارہ نیلم منیر نے بھی تصدیق کی تھی کہ ان میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔

ان سے قبل اداکار بہروز سبزواری نے بھی نومبر کے آخر میں کورونا کی تشخیص ہوئی تھی اور طبیعت خراب ہونے پر انہیں کراچی کے ضیاء الدین ہسپتال منتقل کیا گیا تھا اور انہیں 9 دسمبر کو ہسپتال سے ڈسچارج کیا گیا تھا۔

علاوہ ازیں 13 دسمبر کو اسکالر طارق جمیل میں بھی کورونا کی تشخیص ہوئی جب کہ ان سے قبل عامر لیاقت اور ان کی اہلیہ طوبیٰ عامر میں بھی کورونا کی تشخیص ہوئی تھی، تاہم وہ صحت یاب ہوگئے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024