• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

افتخار شلوانی کی جگہ نئے کمشنر اور ایڈمنسٹریٹر کراچی تعینات

شائع December 14, 2020
افتخار شلوانی کمشنر اور ایڈمنسٹریٹر دونوں کا عہدہ رکھتے تھے—فائل فوٹو: فیس بک
افتخار شلوانی کمشنر اور ایڈمنسٹریٹر دونوں کا عہدہ رکھتے تھے—فائل فوٹو: فیس بک

کراچی: پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروسز کے 21 ویں گریڈ کے افسر نوید احمد شیخ کو شہر کا کمشنر اور سیکریٹریٹ گروپ کے گریڈ 20 کے افسر لئیق احمد کو ایڈمنسٹریٹر تعینات کردیا گیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق ان دونوں افسران کو افتخار احمد شلوانی کی جگہ تعینات کیا گیا جن کے پاس کمشنر اور ایڈمنسٹریٹر دونوں عہدے تھے۔

نئے تعینات ایڈمنسٹریٹر لئیق احمد جو سندھ ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول کے سیکریٹری کے طور پر فراہم انجام دے رہے تھے وہ 2015 سے 2016 کے درمیان شہر کے ایڈمنسٹریٹر بھی رہ چکے ہیں۔

مزید پڑھیں: افتخار شلوانی ایڈمنسٹریٹر کراچی تعینات

کچھ ماہ قبل سابق میئر وسیم اختر کے عہدے کی مدت ختم ہونے کے بعد افتخار شلوانی کو کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن کے ایڈمنسٹریٹر کی ذمہ داری سونپی گئی تھی، جنہیں اب سروسز، جنرل ایڈمنسٹریش اینڈ کوآرڈینیشن ڈپارٹمنٹ (ایس اینڈ جی اے سی ڈی) رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

انہیں سابق کمشنر سہیل راجپوت کی 22 ویں گریڈ میں ترقی پر مرکز کو خدمات واپس کرنے کے بعد نومبر میں کمشنر کراچی کا اضافی چارج بھی دیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم عمران خان کا کراچی کیلئے 11 سو ارب روپے کے پیکج کا اعلان

تاہم نئے آنے والے کمشنر کراچی نوید احمد شیخ ایس اینڈ جی اے سی ڈی میں ٹریننگ، منیجمنٹ اور ریسرچ ونگ سیکریٹری کے طور پر فرائض انجام دے رہے تھے جبکہ وہ اس سے قبل کمشنر لاڑکانہ سمیت مختلف عہدوں پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔

ان کا تعلق سیکریٹریٹ گروپ سے ہے جس میں تمام پیشہ ور گروپس کے افسران ان کے مختص شیئر کے حساب سے شامل ہیں اور یہ وفاقی اور صوبائی سیکریٹریٹس میں اعلیٰ سطح اور کہیں اور آل پاکستان یونائیٹڈ گریڈز (اے پی یو جی) کے حصے کے طور پر تعینات ہیں۔

نوید احمد شیخ اور لئیق احمد کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن صوبائی حکومت کی جانب سے جاری کیا گیا۔


یہ خبر 14 دسمبر 2020 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024