• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

کراچی میں کورونا وائرس کے کیسز کی مثبت شرح سب سے زیادہ

شائع December 13, 2020
شہر قائد میں کورونا کیسز کی سب سے زیادہ مثبت شرح ریکارڈ کی گئی—فائل فوٹو: اے ایف پی
شہر قائد میں کورونا کیسز کی سب سے زیادہ مثبت شرح ریکارڈ کی گئی—فائل فوٹو: اے ایف پی

پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس وبا کے مثبت کیسز کی شرح تقریباً 8 فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ کراچی ایک مرتبہ پھر سب سے زیادہ متاثر شہر رہا۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری کردہ یومیہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 7.98 فیصد رہی جبکہ کراچی میں یہ شرح سب سے زیادہ 18.92 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

جس کے بعد دوسرے نمبر پر پشاور میں مثبت کیسز کی شرح رہی جو 18.08 فیصد تھی جبکہ اس کے بعد تیسرے نمبر پر حیدرآباد رہا جہاں کیسز کی شرح 15.26 فیصد رہی۔

مزید پڑھیں: کراچی: 2 روز میں 3 ڈاکٹرز کی کووڈ 19 سے اموات نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

این سی او سی نے بتایا کہ صوبہ پنجاب میں لاہور اور راولپنڈی میں مثبت کیسز کی شرح میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔

ساتھ ہی یہ بھی بتایا گیا کہ اس وقت ملک بھر میں 2 ہزار 471 کووڈ مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ ایسے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔

صوبوں اور علاقوں میں مثبت کیسز کی شرح کو دیکھیں تو گزشتہ 24 گھنٹوں میں سندھ میں سب سے زیادہ 12.13 فیصد، خیبرپختونخوا میں 11.68 فیصد، بلوچستان میں 9.30 فیصد، آزاد کشمیر میں 8.78 فیصد، اسلام آباد میں 4.68 فیصد، پنجاب میں 4.39 فیصد اور گلگت بلتستان میں 1.98 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

سندھ

کراچی: 18.92 فیصد

حیدرآباد: 15.26 فیصد

پنجاب

لاہور: 5.61 فیصد

راولپنڈی: 8.19 فیصد

فیصل آباد: 2.93 فیصد

ملتان: 2.50 فیصد

خیبرپختونخوا

پشاور: 18.08 فیصد

سوات: 6.82 فیصد

ایبٹ آباد: 9.86 فیصد

بلوچستان

کوئٹہ: 4.80 فیصد

اسلام آباد

آئی سی ٹی: 4.68 فیصد

آزاد جموں کشمیر

میرپور: 8.89 فیصد

مظفرآباد: 8.33 فیصد

گلگت بلتستان

گلگت: 5.71 فیصد

اموات کی شرح

سی ایف آر: عالمی سطح کے 2.23 فیصد کے مقابلے 2 فیصد

این سی او سی کی جانب سے بتایا گیا کہ اموات میں 71 فیصد مرد شامل ہیں جبکہ مجموعی اموات میں سے 76 فیصد ایسے تھے جن کی عمریں 50 سال سے زائد ہیں۔

اس کے علاوہ 72 فیصد کو دیگر بیماریاں بھی لاحق تھی جبکہ 91 فیصد متوفی ہسپتال میں انتقال کرگئے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے کووڈ 19 ویکسین کی خریداری کیلئے مختص رقم 25 کروڑ ڈالر تک بڑھا دی

ساتھ ہی یہ بھی بتایا گیا کہ ہسپتالوں میں داخل 58 فیصد مریض وینٹیلیٹرز پر موجود ہیں۔

خیال رہے کہ ملک میں اس وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 38 ہزار 425 ہے جس میں سے 3 لاکھ 83 ہزار صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ اموات کی تعداد 8 ہزار 796 تک پہنچ گئی ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کورونا وائرس کے 42 ہزار 222 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 3 ہزار 369 کے نتائج مثبت آئے، اس کے علاوہ مزید 72 مریض کورونا کے باعث زندگی کی بازی ہارگئے تاہم خوش آئند بات یہ رہی کہ ایک ہزار 792 مریض شفایاب بھی ہوگئے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024