• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

کیا بتاسکتے ہیں اس تصویر میں زومبی کون ہے؟

شائع December 13, 2020
— اسکرین شاٹ
— اسکرین شاٹ

کیا آپ پہلیوں سے اپنی دماغی طاقت کو آزمانا پسند کرتے ہیں؟

اگر ہاں تو اوپر موجود تصویر میں دیکھ کر بتائیں کہ ان میں کونسا فرد زومبی یا زندہ مردہ ہے؟

اسے آسان مت سمجھیں کیونکہ یہ اتنی آسان پہیلی نہیں جتنا آپ کو لگ رہا ہوگا بلکہ دماغ کو گھما کر رکھ دے گی۔

جیسا آپ خود دیکھ سکتے ہیں کہ اس میں 4 افراد ہیں جن میں 3 بظاہر کسی طبی مرکز میں ریسپنشٹ کے پاس کھڑے ہیں۔

مگر ایک اشارہ موجود ہے جس سے عندیہ ملتا ہے کہ ان میں سے ایک زومبی ہے۔

اب اس کا جواب کیا ہے وہ تو آپ نیچے جان ہی لیں گے مگر اس سے پہلے اپنے ذہن کو بھی استعمال کرکے دیکھیں۔

اس طرح کی پہلیاں انٹرنیٹ پر بہت زیادہ مقبول ہوتی ہیں اور اس کا جواب سمجھ نہیں آرہا تو ہم ایک اشارہ دیتے ہیں کہ وہ ہاتھوں میں چھپا ہوا ہے۔

اب بتائیں کہ آپ کا جواب کیا ہے؟

جیسا اوپر بتایا جاچکا ہے کہ درست جواب تلاش کرنا آسان نہیں اور بہت کم ہی ایسا کرپاتے ہیں۔

اب بھی نہیں تلاش کرسکے تو جواب نیچے موجود تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے۔

جیسا آپ دیکھ سکتے ہیں کہ دائیں کونے پر موجود فیس ماسک پہنی خاتون کی کہنی آگے ہے جو اس کے زومبی ہونے کی جانب اشارہ کرتی ہے۔

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024