• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

مصطفیٰ نواز کھوکھر نے بلاول بھٹو کے ترجمان کی حیثیت سے استعفیٰ دے دیا

شائع December 12, 2020
مصطفیٰ نواز کھوکھر بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان تھے—فائل فوٹو:
مصطفیٰ نواز کھوکھر بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان تھے—فائل فوٹو:

پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے رہنما مصطفیٰ نواز کھوکھر نے چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان کی حیثیت سے استعفیٰ دے دیا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ میں انہوں نے لکھا کہ میں نے چیئرمین کے ترجمان کی حیثت سے استعفیٰ دیا ہے پیپلزپارٹی سے نہیں۔

انہوں نے لکھا کہ وہ بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ ہمیشہ کھڑے رہیں گے، ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ میں نے بطور ترجمان ایمانداری، خلوص اور ملک اور پارٹی کے بہترین مفاد میں مشورے دیے۔

یہ بھی پڑھیں: مصطفیٰ نواز کھوکھر کی بلاول بھٹو کے ترجمان کی حیثیت سے مستعفی ہونے کی افواہیں

خیال رہے کہ مصطفیٰ نواز کھوکھر کے استعفے نے ان افواہوں کو سچ کردیا جو گزشتہ روز سے زیر گردش تھیں۔

اس استعفے کے باقاعدہ اعلان سے سے قبل باخبر ذرائع نے ڈان بتایا تھا کہ کو مصطفیٰ نواز کھوکھر کچھ دنوں سے پارٹی قیادت سے ’ناخوش‘ اور ’بے چین‘ تھے۔

ایک پی پی پی رہنما نے کہا تھا کہ اگرچہ مصطفیٰ نواز کھوکھر نے اپنا استعفیٰ نہیں دیا تھا اور وہ پارٹی اجلاسوں میں شریک ہورہے تھے ’لیکن انہوں نے انہیں الگ تھلگ اور خاموش پایا‘ تھا.

ذرائع نے بتایا تھا کہ مصطفیٰ نواز کھوکھر نے واٹس ایپ گروپ (میڈیا مانیٹر) کو بھی چھوڑ دیا تھا جسے 2018 کے عام انتخابات سے قبل بنایا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: 'وفاقی حکومت کی صفوں میں بغاوت شروع ہو چکی ہے'

مصطفیٰ نواز کھوکھر نے بدھ کو آخری پارٹی اجلاس میں شرکت کی تھی، یہ اجلاس بلاول بھٹو زرداری نے پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کی جانب سے دیے جانے والے ظہرانے پر جانے سے قبل مشاورت کے لیے بلایا تھا۔

اس اجلاس میں شریک ایک رکن نے بتایا تھا کہ مصطفیٰ نواز کھوکھر اجلاس میں تو شریک تھے لیکن وہ پورے اجلاس کے دوران محدود اور خاموش پائے گئے تھے۔

کچھ کا دعویٰ تھا کہ مصطفیٰ نواز کھوکھر اسمبلیوں سے استعفوں اور پارٹی قیادت کے ملٹری اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ بیک چینل رابطوں سے متعلق پیپلزپارٹی کے فیصلے پر غصہ تھے۔

واضح رہے کہ مصطفیٰ نواز کھوکھر 2018 میں بلاول بھٹو کے ترجمان مقرر ہوئے تھے اور وہ سینیٹ کی انسانی حقوق کمیٹی کے چیئرمین بھی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024