• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
Live Covid 2019

گلگت بلتستان میں کورونا پھیلنے کی شرح ایک فیصد پر آگئی ہے، وزیر اعلیٰ

شائع December 10, 2020

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان میں کورونا وائرس پھیلنے کی شرح 7 فیصد سے کم ہو کر ایک فیصد پر آگئی ہے۔

وزیر اعظم سے ویڈیو لنک میٹنگ میں وزیر اعلیٰ نے کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے میں علما کے کردار کو سراہا اور کہا کہ تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ علما کے ذریعے جمعہ کے اجتماعات میں کورونا قواعد و ضوابط پر عملدرآمد اور حفاظتی انتظامات کے لیے رابطے قائم کریں۔

خالد خورشید نے کورونا مریضوں کے لیے کیے جانے والے اقدامات کے بارے میں کہا کہ صوبے میں 219 بستر مریضوں کے لیے مختص کیے گئے ہیں، جبکہ اب مختلف ہسپتالوں میں صرف 10 مریض زیر علاج ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024