• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am

سعودی عرب کے لوگ پورا سال گوگل پر کیا تلاش کرتے رہے؟

شائع December 10, 2020
هبة الحسين حیران کن طور پر تلاش کی جانے والی دوسری شخصیت رہیں—فائل فوٹو: فیس بک/ انسٹاگرام
هبة الحسين حیران کن طور پر تلاش کی جانے والی دوسری شخصیت رہیں—فائل فوٹو: فیس بک/ انسٹاگرام

سرچ انجن گوگل نے دنیا بھر میں انٹرنیٹ پر سرچ کی جانے والی شخصیات، فلموں، ڈراموں، خبروں، مسائل اور کھیل و کھلاڑیوں کی فہرست جاری کردی۔

ساتھ ہی گوگل نے پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش، ترکی، اسرائیل، ایران، امریکا، برطانیہ اور سعودی عرب سمیت دنیا کے درجنوں ممالک میں سال 2020 میں انٹرنیٹ پر سرچ کی جانے والی شخصیات، مسائل و فلموں کی فہرست بھی جاری کردی۔

گوگل نے سعودی عرب میں انٹرنیٹ پر سرچ کی جانے والی شخصیات، خبروں اور فلموں و ڈراموں کی فہرست جاری کی ہے۔

لیکن حیران کن طور پر سعودی عرب میں دنیا کے دیگر ممالک کے مقابلے ایسی شخصیات کو سب سے زیادہ تلاش کیا گیا جنہیں دیگر ممالک میں کم ہی تلاش کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: سال 2020 میں دنیا بھر کے لوگ کیا سرچ کرتے رہے؟

دلچسپ بات یہ ہے کہ سعودی عرب میں جس شخصیت کو سب سے زیادہ تلاش کیا گیا، اسے اپنے ہی ملک میں انتہائی کم تلاش کیا گیا۔

سعودی عرب میں انٹرنیٹ پر سب سے زیادہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو تلاش کیا گیا، جنہیں نہ تو امریکا میں زیادہ تلاش کیا گیا اور نہ پاکستان اور بھرت جیسے ممالک میں انہیں تلاش کیا گیا۔

ساتھ ہی سعودی عرب میں حیران کن طور پر جنہیں دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ تلاش کیا گیا، وہ وہاں کی غیر مقبول شخصیت تھیں، تاہم ان کا رشتہ ایک مقبول شخیصت کے ساتھ جڑنے کے بعد ان کی تلاش میں اضافہ ہوا۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

سعودی عرب میں نوجوان خاتون هبة الحسين کو دوسرے نمبر پر تلاش کیا گیا، کیوں کہ سعودیہ کے معروف گلوکار عايض يوسف نے ان سے شادی کی۔

اگرچہ هبة الحسين بھی سعودی عرب میں سوشل میڈیا پر کافی مقبول ہیں اور وہ ٹی وی پر اداکاری کرنے سمیت مختلف شوز میں بھی دکھائی دیتی ہیں۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

تاہم وہ اپنے شوہر عايض يوسف سے کم مقبول ہیں اور انٹرنیٹ پر ان کی تلاش اس وقت بڑھ گئی، جب سعودی گلوکار نے ان سے شادی کا اعلان کیا۔

هبة الحسين نے میڈیا کی تعلیم حاصل کر رکھی ہے اور انہیں بچپن سے صحافت کا شوق تھا، تاہم وہ صحافت سے قبل ہی اداکاری میں آگئیں۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

هبة الحسين کو اس وقت سعودی عرب میں معروف سوشل میڈیا اسٹارز میں شمار کیا جاتا ہے، انہوں نے ستمبر میں سعودی گلوکار سے سادگی میں شادی کی تھی اور سعودی گلوکار نے اپنے انسٹاگرام پر شادی کی تصاویر بھی شیئر کی تھیں۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

حیران کن طور پر سعودی عرب میں اس سال هبة الحسين کو تو انٹرنیٹ پر سرچ کیا گیا مگر ان کے شوہر کو انتہائی کم تلاش کیا گیا اور وہ مملکت میں سب سے زیادہ تلاش کی جانے والی 10 شخصیات میں شامل نہ ہوسکے۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

سعودی عرب میں انٹرنیٹ پر تلاش کیے جانے والوں میں تیسرے نمبر پر نو منتخب امریکی صدر جوبائیڈن رہے۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

سعودی عرب میں انٹرنیٹ پر تلاش کی جانے والی 8 ویں شخصیت نوجوان مصری اداکارہ 21 سالہ منة عرفة رہیں، نویں نمبر پر اداکار، گلوکار، میزبان و ٹی وی شخصیت خالد صقر رہے جب کہ دسویں نمبر پر مصری گلوکارہ هيا الشعيبي رہیں

A photo posted by Instagram (@instagram) on

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024