• KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:33pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:34pm
  • KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:33pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:34pm

رواں سال پاکستانیوں نے گوگل پر سب سے زیادہ کیا سرچ کیا؟

شائع December 9, 2020
— شٹر اسٹاک فوٹو
— شٹر اسٹاک فوٹو

گوگل نے سال کے اختتام پر اپنی سالانہ فہرست کا اعلان کیا اور دنیا بھر کے ساتھ ساتھ پاکستان میں لوگوں کے سرچ رجحان کی فہرست بھی جاری کردی ہے۔

2020 میں پہلی بار گوگل نے پاکستان کے لیے 6 مختلف کیٹیگریز میں سرچز کی فہرست جاری کی ہے۔

گوگل نے اس فہرست کے لیے درجہ بندی کسی نام کے حوالے سے زیادہ ٹریفک کو دیکھتے ہوئے کی اور اسے 6 کیٹیگریز ٹاپ سرچز، افراد، کورونا وائرس، ایونٹس، گیجٹ اور فلموں و ٹی وی میں تقسیم کیا۔

گوگل کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ہر سال کھربوں سرچز میں سے سال بھر کے دوران سب سے زیادہ ٹرینڈنگ (رجحانات) کو مدنظر رکھ کر اس فہرست کو مرتب کیا جاتا ہے۔

یہ پہلا سال ہے جب پاکستان میں گوگل پر سرچ کی جانے والی سرفہرست 10 شخصیات میں کوئی بھی بولی وڈ اسٹار شامل نہیں بلکہ 2 کو چھوڑ کر سب ہی پاکستانی ہیں، جن میں سرفہرست ماروی سرمد ہیں۔

مزید پڑھیں : 2020 میں پاکستان میں سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی شخصیات

شخصیات کے برعکس پاکستان میں سب سے زیادہ سرچ کیے جانے والے موضوعات اکثر کھیل یعنی کرکٹ کے گرد گھومتے ہیں، تاہم کورونا وائرس امریکی انتخابات اور آن لائن تعلیم بھی لوگوں کی توجہ کا مرکز رہے۔

1۔ پاکستان انگلینڈ سیریز

اے پی فوٹو
اے پی فوٹو

کورونا وائرس کی وبا کے دوران یہ پاکستان کی بیرون ملک پہلی سیریز تھی۔

یہی وجہ ہے کہ یہ 2020 میں پاکستان میں سب سے زیادہ سرچ کیا جانے والا موضوع رہا۔

2۔ کورونا وائرس

اے پی فوٹو
اے پی فوٹو

اب یہ بتانے کی ضرورت نہیں کہ یہ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر کیوں ہے کیونکہ اس وبائی مرض نے دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی لاکھوں افراد کو متاثر کیا۔

3۔ پاکستان زمبابوے سیریز

اے ایف پی فائل فوٹو
اے ایف پی فائل فوٹو

کورونا وائرس کی وبا کے دوران زمبابوے کی ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے پاکستان کا دورہ کرکے پاکستانیوں کا دل جیت لیا تھا۔

یہی وجہ ہے کہ یہ 2020 میں پاکستانیوں کی سرچز میں تیسرے نمبر پر ہے۔

4۔ گوگل کلاس روم

فوٹو بشکریہ گوگل
فوٹو بشکریہ گوگل

کورونا وائرس کی وجہ سے زندگی کے متعدد شعبے متاثر ہوئے اور اس حوالے سے گوگل نے پاکستان میں مختلف سہولیات بھی متعارف کرائیں، جن میں سے ایک گوگل کلاس بھی تھی۔

آن لائن تعلیم کی فراہمی میں اساتذہ کو مدد فراہم کرنے کے لیے کمپنی کی جانب سے گوگل میٹ اور کلاس روم کو پیش کیا جو اس فہرست میں چوتھے نمبر پر ہے۔

5۔امریکی صدارتی انتخابات

اے ایف پی فائل فوٹو
اے ایف پی فائل فوٹو

پاکستانی ہر بار ہی امریکا میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں دلچسپی ظاہر کرتے ہیں اور سال بھی یہ گوگل پر سرچ کیا جانے والا 5 واں بڑا موضوع رہا۔

6۔ پی ایس ایل 2020

فوٹو بشکریہ پی ایس ایل ٹوئٹر اکاؤنٹ
فوٹو بشکریہ پی ایس ایل ٹوئٹر اکاؤنٹ

پی ایس ایل اس سال بھی پاکستانیوں کی آن لائن سرچز کا حصہ رہا پہلے فروری مارچ کے دوران، جب یہ کورونا کے باعث مکمل نہیں ہوسکا تھا۔

اس کے بعد اب نومبر میں اس کے آخری مقابلوں کی وجہ سے لوگ اس میں دوبارہ دلچسپی ظاہر کرنے لگے۔

7۔ بھارت بمقابلہ نیوزی لینڈ

اے پی فائل فوٹو
اے پی فائل فوٹو

سال کے شروع میں بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلی جانے والی سیریز اس فہرست میں 7 ویں نمبر پر رہی۔

8۔انگلینڈ بمقابلہ آسٹریلیا

رائٹرز فائل فوٹو
رائٹرز فائل فوٹو

روایتی حریف ممالک کے درمیان ستمبر میں کھیلی جانے والی سیریز اس فہرست میں 8 ویں نمبر پر ہے۔

9۔ انگلینڈ بمقابلہ ویسٹ انڈیز

اے پی فائل فوٹو
اے پی فائل فوٹو

کورونا وائرس کی وبا سے کرکٹ مقابلے رک گئے تھے اور یہ پہلی سیریز تھی جو کئی ماہ بعد منعقد ہوئی اور اسی وجہ سے یہ کرکٹ پسند کرنے والے پاکستانیوں کی توجہ کا مرکز رہی۔

10۔ورلڈ او میٹرز

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

مختلف معاملات کے اعدادوشمار بتانے والی یہ ویب سائٹ پاکستان میں توجہ کا مرکز یقیناً کورونا وائرس کی وجہ سے ہی بنی، جہاں کیسز کی تعداد جاننے کے لیے لوگ رخ کرتے ہوں گے۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024