• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

اسرائیلی اداکارہ کو ایک فلم کیلئے ایک ارب 60 کروڑ روپے ادائیگی

شائع December 9, 2020
گال گدوت کو ایک کروڑ ڈالر دیے جائیں گے—فائل فوٹو: رائٹرز
گال گدوت کو ایک کروڑ ڈالر دیے جائیں گے—فائل فوٹو: رائٹرز

جلد ریلیز ہونے والی ہولی وڈ سائنس فکشن فلم 'ونڈر وومن 1984' کا شائقین کو بے حد انتظار ہے، تاہم اس فلم کی ریلیز سے قبل ہی شائقین کو اس کی اداکارہ کی ایک خبر نے حیران کردیا۔

خبریں ہیں کہ 'ونڈر وومن 1984' کی ہیروئن اسرائیلی اداکارہ گال گدوت کو فلم پروڈکشن کمپنی نے ایک ارب 60 کروڑ روپے سے زائد کا معاوضہ ادا کیا ہے۔

جی ہاں، امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق 'ونڈر وومن 1984' کی پروڈکشن کمپنی وارنر برادرز نے گال گدوت سمیت اسی فلم کی خاتون ہدایت کارہ پیٹی جینکنس کو ایک جتنا معاوضہ ادا کردیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اگرچہ وارنر برادرز اپنی فلم 'ونڈر وومن 1984' کو سینما تھیٹرز میں ریلیز کرنے کا خواہاں تھا اور اس نے گال گدوت اور پیٹی جینکنس کے ساتھ اسی طرح کا معاہدہ بھی کر رکھا تھا۔

تاہم کورونا کی وبا کے باعث اچانک فلم کو آن لائن ریلیز کیاجا رہا ہے، جس وجہ سے پروڈکشن کمنی، ہدایت کارہ و اداکارہ گال گدوت کے درمیان دوبارہ مذاکرات کا آغاز ہوا اور یہ مذاکرات کئی ہفتوں تک چلتے رہے۔

ونڈر وومن 1984 کو رواں ماہ ریلیز کیا جائے گا—فائل فوٹو: رائٹرز
ونڈر وومن 1984 کو رواں ماہ ریلیز کیا جائے گا—فائل فوٹو: رائٹرز

اخبار کے مطابق گال گدوت اور پیٹی جینکنس کی معاملات دیکھنے والی کمپنیوں اور وارنر برادرز کے درمیان کئی ہفتوں تک پیسوں کی لین دین پر مذاکرات چلتے رہے جو بالآخر بھاری معاوضے کی ادائیگی پر ختم ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: 'ونڈر وومن 1984' کو کرسمس پر ریلیز کرنے کا اعلان

رپورٹ میں مذاکرات میں شامل دو افراد کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ وارنر برادرز گال گدوت اور پیٹی جینکنس کو فی کس ایک کروڑ امریکی ڈالر یعنی پاکستانی ایک ارب 60 کروڑ روپے سے زائد کی رقم ادا کرے گا۔

گال گدوت جیسی نئی اداکارہ کو بھاری معاوضہ ملنے پر کئی فلم پروڈکشن، اداکار و ہدایت کار بھی پریشان ہیں، کیوں کہ اتنی بڑی رقم بہت ہی نامور اور معروف اداکار کو ملتی ہے۔

فلم کو کرسمس کے موقع پر ریلیز کیا جائے گا—اسکرین شاٹ
فلم کو کرسمس کے موقع پر ریلیز کیا جائے گا—اسکرین شاٹ

اسی طرح پیٹی جنکنس کو بھی اتنی بھاری رقم ملنے پر کئی لوگ حیران رہ گئے، تاہم دونوں خواتین کو اتنی بھاری رقم ملنے کا اعزاز ان کے معاملات دیکھنے والی کمپنیوں کو دیا جا رہا ہے، جنہوں نے پروڈکشن کمپنی وارنر برادرز کو قانونی معاملات میں الجھائے رکھا۔

گال گدوت کی فلم 'ونڈر وومن 1984' کو ابتدائی طور پر رواں ماہ اسٹریمنگ ویب سائٹ ایچ بی او میکس پر ریلیز کیا جائے گا جو کہ وارنر برادرز کی ہی ملکیت ہے۔

مزید پڑھیں: سپر ہیرو فلم ’ونڈر وومن 1984‘ کو اکتوبر میں ریلیز کرنے کا اعلان

'ونڈر وومن 1984' کو رواں ماہ 16 دسمبر کو یورپ کے کچھ ممالک سمیت ایشیائی ممالک میں ریلیز کیا جائے گا جب کہ فلم کو 25 دسمبر کو امریکا میں بھی ریلیز کیا جائے گا۔

’ونڈر وومن 1984‘ تین سال قبل 2017 میں ریلیز ہونے والی فلم ’ونڈر وومن‘ کا سیکوئل ہے اور نئی فلم میں بھی اسرائیلی نژاد امریکی یہودی اداکارہ گال گدوت سپر ہیرو خاتون کے روپ میں دکھائی دیں گی۔

’ونڈر وومن 1984‘ کے اب تک دو ٹریلر جاری کیے گئے ہیں، جن میں جہاں گال گدوت کو ایکشن میں اپنے حریفوں کو مات دیتے ہوئے دکھایا گیا ہے، وہیں انہیں رومانس میں مبتلا دکھایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سپر ہیرو فلم ’ونڈر وومن 1984‘ کی ریلیز مزید 2 ماہ کی تاخیر کا شکار

ٹریلرز میں 47 سالہ اداکارہ کرسٹین وگ کو بھی سپر ولن لیڈی کے طور پر دکھایا گیا ہے جو فلم میں سپر لیڈی ہیرو کو تنگ کرتی دکھائی دیں گی۔

ٹریلر سے اگرچہ فلم کی کہانی کا اندازہ لگانا مشکل ہے تاہم اندازہ ہوتا ہے کہ اس بار شائقین گال گدوت کو نہ صرف ایکشن میں دیکھیں گے بلکہ اس بار وہ انہیں ایک عام خاتون کی طرح رومانس کرتے ہوئے بھی دیکھ سکیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024