• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

نجی ایئرلائن ’ایئرسیال‘ کا عملہ نومی انصاری کا لباس پہنے گا

شائع December 9, 2020
ایئرسیال کا باضابطہ افتتاح 9 دسمبر کو وزیر اعظم عمران خان نے کیا—فوٹو: ایئرسیال فیس بک
ایئرسیال کا باضابطہ افتتاح 9 دسمبر کو وزیر اعظم عمران خان نے کیا—فوٹو: ایئرسیال فیس بک

پنجاب کے شہر سیالکوٹ کی کاروباری برادری کی جانب سے شروع کی گئی نجی ایئرلائن ’ایئرسیال‘ کا باضابطہ افتتاح وزیر اعظم عمران خان نے 9 دسمبر کو کردیا۔

’ایئرسیال‘ کا افتتاح سیالکوٹ میں ہی منعقد کیا گیا، اب نجی ایئرلائن ملک بھر میں پروازوں کا آغاز کرے گی۔

جہاں ’ایئرسیال‘ کے شروع ہونے پر کئی لوگ خیال کر رہے ہیں کہ اب ملک میں فضائی سروس میں مزید بہتری آئے گی، وہیں زیادہ تر لوگ اس بات پر بھی خوش ہیں کہ نئی ایئرلائن کے فضائی عملے کا لباس بھی خوش کن ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم نے نجی ایئرلائن ’ایئرسیال‘ کا افتتاح کردیا

’ایئرسیال‘ کے فضائی میزبانوں کا لباس ملک کے معروف فیشن ڈیزائنر نومی انصاری نے تیار کیا ہے، جنہوں نے اس سے قبل ملک کی قومی ایئرلائن پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کے فضائی عملے کا لباس بھی تیار کیا تھا۔

’ایئرسیال‘ نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں تصدیق کی کہ ان کے فضائی میزبان نومی انصاری کا تیارہ کردہ لباس پہنیں گے۔

’ایئرسیال‘ کی ایئرہوسٹس اور دیگر فضائی میزبانوں کے لیے لباس تیار کرنے پر نومی انصاری نے بتایا کہ وہ گزشتہ ایک سال سے لباس کی تیاری میں مصروف تھے۔

انہوں نے بتایا کہ رواں برس اپریل میں انہوں نے ’ایئرسیال‘ کی ایئرہوسٹس کے لیے حتمی لباس تیار کیا، جسے انتظامیہ نے بھی منتخب کیا مگر کورونا کی وبا کے باعث نجی ایئرلائنز کے افتتاح میں تاخیر کے باعث انہوں نے مزید کئی ماہ تک لباس میں چھوٹی چھوٹی تبدیلیاں کیں۔

نومی انصاری کے تیار کردہ یونیفارم کو سراہا جا رہا ہے—فوٹو: انسٹاگرام
نومی انصاری کے تیار کردہ یونیفارم کو سراہا جا رہا ہے—فوٹو: انسٹاگرام

انہوں نے بتایا کہ وہ ’ایئرسیال‘ کے فضائی میزبانوں کا ایسا منفرد لباس تیار کرنا چاہتے تھے جس سے خوبصورتی اور سکون کی جھلک دکھائی دے۔

نومی انصاری نے ’ایئرسیال‘ کی ایئرہوسٹس کے لیے مختصر شرٹ کے ساتھ سر پر پہننے کے لیے لباس سے مشابہہ ٹوپی بنانے سمیت سرخ رنگ کی ٹوپی بھی بنائے جب کہ گلے میں پہننے کے لیے خصوصی ٹاول بھی تیار کیا۔

کیپ اور گلے میں سجانے کے لیے رومال بھی یونیفارم کا حصہ بنایا گیا ہے—فوٹو: انسٹاگرام
کیپ اور گلے میں سجانے کے لیے رومال بھی یونیفارم کا حصہ بنایا گیا ہے—فوٹو: انسٹاگرام

نومی انصاری نے خواتین و مرد فضائی میزبانوں کے لیے الگ الگ ڈیزائن کے لباس تیار کیے اور تاحال نومی انصاری مرد میزبانوں کے لباس میں چھوٹی چھوٹی تبدیلیوں پر کام کر رہے ہیں۔

’ایئرسیال‘ کے لیے نومی انصاری نے کیپ بھی خود بنائی جب کہ پی آئی اے کے لیے ان کے یونیفارم پر خاتون ڈیزائنر ثانیہ مستاکیہ نے کیپ بنائی تھی۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024