• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

وزیراعظم نے نجی ایئرلائن ’ایئرسیال‘ کا افتتاح کردیا

شائع December 9, 2020
وزیراعظم نے سیالکوٹ میں ایئرلائن کا افتتاح کیا—تصویر: ریڈیو پاکستان
وزیراعظم نے سیالکوٹ میں ایئرلائن کا افتتاح کیا—تصویر: ریڈیو پاکستان

وزیراعظم عمران خان نے سیالکوٹ کی کاروباری برادری کی جانب سے شروع کی گئی ایئرلائن ’ایئرسیال‘ کا افتتاح کردیا۔

اس سلسلے میں وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر سیالکوٹ پہنچے، جہاں انہوں نے ایئرسیال کا باقاعدہ افتتاح کیا۔

اس موقع پر وزیراعظم کے ہمراہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، ان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان اور ایئر سیال کے حکام موجود تھے۔

مزید پڑھیں: سیالکوٹ کی نئی ایئر لائن 'ایئرسیال' کے تین طیارے فضائی بیڑے میں شامل

وزیراعظم اپنے ایک روزہ دورے میں پی ٹی آئی اراکین اور کاروباری شخصیات سے ملاقات بھی کریں گے جبکہ پنجاب انٹرمیڈیٹ سٹیز امپرومنٹ انویسٹمنٹ پروگرام کے تحت مختلف منصوبوں اور ٹیکنالوجی یونیورسٹی سمبیال کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔

اس کے علاوہ وہ کامیاب جوان پروگرام کے تحت چیک تقسیم کی تقریب سے بھی بطور مہمان خصوصی خطاب کریں گے۔

واضح رہے کہ لائسنس یافتہ ایئر لائن 'ایئر سیال' سیالکوٹ ایوان صنعت و تجارت کے اراکین کی سوچ کا نتیجہ ہے جنہوں نے اپنے پہلے قدم سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ لمیٹڈ کی کامیابی کے بعد اس منصوبے کا آغاز کیا ہے۔

اس سلسلے میں 29 نومبر کو 'ایئر سیال' کے تین ایئربس اے 320-200 ایس کے طیارے ایریزونا کے شہر فینکس سے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی پہنچے تھے جس کے بعد انہیں سیالکوٹ لے جایا گیا تھا۔

ایئر سیال کے وائس چیئرمین فضل جیلانی نے ڈان کو بتایا تھا کہ وزیر اعظم کے افتتاح کے فوراً بعد ہی ایئر لائن اپنے ٹکٹوں کی فروخت شروع کرے گی۔

ویڈیو دیکھیں: پاکستان کی نئی فضائی کمپنی ایئرسیال کے طیارے کی کراچی آمد

انہوں نے بتایا تھا کہ اگرچہ 180 مسافروں کی گنجائش کے حامل ایئربس اے 320-200 ایس 16 سال پرانے ہیں لیکن ان کی حالت کافی اچھی ہے اور انہیں نئی نشستوں سے آراستہ کیا گیا ہے۔

سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر محمد اشرف ملک نے بتایا تھا کہ ایئر سیال اپنے آپریشنز کا آغاز کراچی، اسلام آباد، لاہور، پشاور اور سیالکوٹ آنے یا جانے والی پروازوں سے کرے گا۔

یاد رہے کہ نجی ملکیت والی ایئر لائن کو 2017 میں ایوی ایشن ڈویژن کے ذریعے اپنے آپریشن چلانے کی اجازت مل گئی تھی، یہ ایئرلائن غیر ملکی مقامات کے لیے پروازیں شروع کرنے کا بھی منصوبہ رکھتی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024