• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

بولی وڈ اداکارہ کریتی سنن بھی کورونا کا شکار

شائع December 9, 2020
اداکارہ نے خود کو قرنطینہ کرلیا—فائل فوٹو: انسٹاگرام
اداکارہ نے خود کو قرنطینہ کرلیا—فائل فوٹو: انسٹاگرام

‘لکا چھپی، رابطہ، ہیرو پنتی، پتی، پتنی اور وہ‘ جیسی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی بولی وڈ اداکارہ کریتی سنن بھی کورونا کا شکار ہوگئیں۔

کریتی سنن ایک ایسے وقت میں کورونا کا شکار ہوئی ہیں جب کہ کچھ دن قبل ہی میں بولی وڈ اداکار سنی دیول، ورون دھون اور نیتو کپور بھی اس وبا کا شکار ہوئی تھیں۔

ہندوستان ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ کورونا میں مبتلا ہونے کے بعد کریتی سنن نے خود کو ریاست مہارا شٹر کے دارالحکومت ممبئی میں اپنی رہائش گاہ پر قرنطینہ کرلیا۔

اداکارہ نے بھی انسٹاگرام پر اپنی کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی اطلاع دی اور مداحوں کو بتایا کہ انہیں کوئی بھی سنگین علامات نہیں ہیں اور انہوں نے حکومت کی ہدایات اور ڈاکٹرز کے مشورے پر عمل کرتے ہوئے خود کو قرنطینہ کرلیا۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

انہوں نے مداحوں کو بتایا کہ وہ ان کی صحت سے متعلق فکرمند نہ ہوں، انہیں کوئی بھی سنگین علامات نہیں ہیں اور وہ جلد صحت یاب ہوکر واپس فلموں کی شوٹنگ میں مصروف ہوجائیں گی۔

اگرچہ اداکارہ نے یہ نہیں بتایا کہ انہیں کورونا کیسے لگا؟ تاہم بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ اپنی آںے والی ایک فلم کی شوٹنگ میں چندی گڑھ میں موجود تھیں، جہاں ممکنہ طور پر وہ کورونا سے متاثر ہوئیں۔

یہ بھی پڑھیں: شوٹنگ کے دوران ورن دھون و نیتو کپور سمیت تین افراد کورونا کا شکار

اداکارہ کے کورونا میں مبتلا ہونے پر ان کے مداحوں سمیت ساتھی اداکاروں نے بھی ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

کریتی سنن سے قبل بھی متعدد بولی وڈ شخصیات کورونا میں مبتلا ہوئی تھیں، تاہم وہ ایک سے ڈیڑھ مہینے کے درمیان صحت یاب ہوگئی تھیں۔

ماضی میں کورونا میں مبتلا ہونے والی بولی وڈ شخصیات میں میگا اسٹار امیتابھ بچن، ان کے بیٹے ابھیشیک بچن، بہو ایشوریا رائے، پوتی ارادھیا بچن، اداکارہ ملائیکا اروڑا، ارجن کپور، اداکارہ سارا خان سمیت دیگر شخصیات شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: بھارتی اداکار سنی دیول بھی کورونا کا شکار

یہ تمام شخصیات کورونا سے ایک سے ڈیڑھ مہینے کے درمیان صحت یاب ہوگئی تھیں، حال ہی میں سنی دیول، ورون دھون، نیتو کپور اور اب کریتی سنن کورونا میں مبتلا ہوئی ہیں۔

بھارت میں بھی پاکستان کی طرح کورونا کی دوسری لہر جاری ہے اور بھارت کورونا سے متاثر دنیا کا دوسرا بڑا ملک ہے، جہاں متاثرین کی تعداد ایک کروڑ تک جا پہنچی ہے جب کہ وہاں ہلاکتوں کی تعداد بھی ایک لاکھ 40 ہزار کے قریب جا پہنچی ہے۔

بھارت اس وقت کورونا کے حوالے سے امریکا کے بعد دوسرا بڑا متاثر ملک ہے۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024