• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

فرانس سے تعلقات رکھنے ہیں یا نہیں؟ پاکستان کا اسلامی ممالک سے رابطوں کا فیصلہ

شائع December 9, 2020
وزیر اعظم کی زیر صدارت کابینہ کے اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے— فوٹو: اے پی پی
وزیر اعظم کی زیر صدارت کابینہ کے اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے— فوٹو: اے پی پی

اسلام آباد: منگل کو وفاقی کابینہ کے اجلاس کے دوران 1100ارب روپے کا کراچی ٹرانسفارمیشن پلان گفتگو کا محور رہا اور وزیر اعظم عمران خان نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ منصوبے کے حوالے سے فیصلہ کرتے ہوئے متحدہ قومی موومنٹ(ایم کیو ایم) سے رائے لیں۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم خان کی زیرصدارت ہونے والے اس اجلاس میں گستاخانہ خاکوں کے تناظر میں فرانس کے ساتھ آئندہ تعلقات کے حوالے سے اسلامی ریاستوں سے رابطہ کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے، تاہم کابینہ نے ویٹرنری فیڈ میں استعمال ہونے والی ویکسین اور تیل فرانس سے درآمد کرنے کی منظوری دے دی۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم عمران خان کا کراچی کیلئے 11 سو ارب روپے کے پیکج کا اعلان

اس اجلاس میں مسلح افواج میں ایم فل ڈگری رکھنے والوں کو 2 ہزار 500 روپے ماہانہ الاؤنس کی بھی اجازت دی گئی جو پہلے ہی ان کے شہری ساتھیوں کو فراہم کی جارہی ہے۔

کراچی ٹرانفرمیشن پلان کا معاملہ ایم کیو ایم کے رہنما اور وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی سید امین الحق نے اٹھایا تھا جنہوں نے یہ معاملہ کابینہ کے آخری اجلاس میں پیش کیا تھا اور کہا تھا کہ یہ منصوبہ سست رفتار سے آگے بڑھ رہا ہے۔

اس منصوبے کا اعلان وزیر اعظم نے چند ماہ قبل کراچی میں مون سون کے نتیجے میں پیدا ہونے والی سیلابی صورتحال کے بعد کیا تھا۔

اجلاس کے بعد جب ڈان نے رابطہ کیا تو امین الحق نے بتایا کہ میں نے یہ مسئلہ پھر اٹھایا کیونکہ ایم کیو ایم کو اس مسئلے پر ہونے والے حالیہ دو اجلاسوں میں نہیں بلایا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ایم کیو ایم اور ہم ایک جماعت نہیں، انہیں اختلاف کا پورا حق ہے، فواد چوہدری

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم خان نے گزشتہ ہفتے ایم کیو ایم کو یقین دہانی کرائی تھی کہ کراچی ٹرانسفرمیشن پر فیصلہ کرتے ہوئے پارٹی کو اعتماد میں لیا جائے گا اور گزشتہ جمعرات کو اجلاس بلایا گیا تھا تاہم پارٹی کو کچھ دن پہلے ہی کراچی میں منعقدہ اجلاس اور پھر چند دن قبل منعقدہ اجلاس میں مدعو نہیں کیا گیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہماری شکایت پر وزیر اعظم نے متعلقہ حکام سے اپیل کی کہ وہ ایم کیو ایم کو کراچی ٹرانسفرمیشن پلان سے متعلق فیصلوں سے آگاہ رکھیں۔

امین الحق نے کہا کہ وزیر اعظم کو ایم کیو ایم کے کارکن کے قتل سے بھی آگاہ کیا گیا تھا جسے چار سال قبل جبری گمشدگی کا نشانہ بنایا گیا تھا اور اس کی لاش تین روز قبل کراچی کے مضافات میں ملی تھی۔

وزیر نے بتایا کہ وزیر اعظم نے وزیر داخلہ اعجاز شاہ کو یہ معاملہ اٹھانے کی ہدایت کی اور انہوں نے مجھے آج (بدھ) کو ایک اجلاس میں مدعو کیا ہے۔

فرانس کے ساتھ تعلقات

گستاخانہ خاکوں اور فرانسیسی صدر ایمینوئل میکرون کے متنازع بیانات کے پس منظر میں فرانس کے ساتھ تعلقات کے معاملے پر کابینہ نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے احکامات پر عمل اور مسلم ممالک سے مشاورت کا فیصلہ کیا ہے کہ پیرس کے ساتھ تعلقات کو ختم کرنا ہے یا نہیں۔

مزید پڑھیں: ’گستاخانہ خاکوں' کا معاملہ: مسلم ممالک میں فرانسیسی مصنوعات کا بائیکاٹ

وزیر اعظم خان نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو فرانس کے بارے میں آئندہ کی حکمت عملی کا فیصلہ کرنے کے لیے اسلامی ریاستوں سے رابطے کا کام سونپا۔

عمران خان نے بڑھتے ہوئے کورونا وائرس کیسوں اور ہلاکتوں کی تعداد پر تشویش کا اظہار کیا، وزیر اطلاعات شبلی فراز نے اپوزیشن کی پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے گرد گھومتی اپنی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم کو وائرس کے پھیلاؤ پر کافی تشویش ہے کیونکہ دوسری لہر پہلی سے زیادہ خطرناک ثابت ہورہی ہے۔

سیالکوٹ ترقیاتی پیکیج

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار نے سینیٹر شبلی فراز کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم خان بدھ کو سیالکوٹ کا دورہ کر رہے ہیں جہاں وہ صنعتی شہر کے لیے 17 ارب روپے کے ترقیاتی پیکیج کا اعلان کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم ملک میں بزنس کمیونٹی کی پہلی نجی ائر لائن ایئر سیال کا افتتاح بھی کریں گے، انہوں نے مزید کہا کہ ایئر لائن 4 ارب روپے سے زیادہ کی سرمایہ کاری کے ساتھ شروع کی جارہی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024