• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

شیخ صباح الخالد الصباح کویت کے دوبارہ وزیر اعظم مقرر

شائع December 8, 2020
شیخ صباح الخالد الصباح کو گزشتہ سال 19 نومبر کو حکومت کی سربراہی سونپی گئی تھی — فائل فوٹو / رائٹرز
شیخ صباح الخالد الصباح کو گزشتہ سال 19 نومبر کو حکومت کی سربراہی سونپی گئی تھی — فائل فوٹو / رائٹرز

کویت کے حکمران شیخ نواف الاحمد الصباح نے شیخ صباح الخالد الصباح کو دوبارہ ملک کا وزیر اعظم مقرر کردیا۔

عرب نیوز کی رپورٹ کی میں کویت کی سرکاری نیوز ایجنسی 'کونا' کے حوالے سے کہا گیا کہ شیخ صباح الخالد الصباح نے پارلیمانی انتخابات کے بعد طریقہ کار کے طور پر اپنا استعفیٰ جمع کرا دیا تھا۔

کویت کے امیر شیخ نواف الاحمد الصباح نے شیخ صباح کو اپنی نئی کابینہ کے اراکین نامزد کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

سرکاری میڈیا نے کہا کہ فرمان کے مطابق نئی کابینہ کی حتمی منظوری امیر دیں گے۔

شیخ صباح الخالد الصباح کو گزشتہ سال 19 نومبر کو حکومت کی سربراہی سونپی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: کویت کے نئے امیر نواف الاحمد نے حلف اٹھا لیا، خطے میں امن پر زور

واضح رہے کہ شیخ نواف الاحمد الصباح نے 91 سالہ صباح الاحمد الصباح کے انتقال کے بعد 30 ستمبر کو کویت کے نئے امیر کی حیثیت سے پارلیمنٹ میں حلف اٹھایا تھا۔

کویت کے 83 سالہ نئے امیر نے حلف اٹھانے کے بعد اپنے دفتر میں بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ خطے کے ممالک کی خوشحالی، استحکام اور سلامتی کے لیے کام کریں گے جس پر اراکین پارلیمنٹ نے ان سے بھرپور یک جہتی کا اظہار کیا تھا۔

کویت کے نئے امیر کے حوالے سے کہا جارہا تھا کہ ان کے دور میں کویت کی خارجہ پالیسی، تیل اور سرمایہ کاری سے متعلق پالیسیوں میں بڑی تبدیلی متوقع نہیں ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024