• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

باب ڈیلن نے اپنے تمام گیت فروخت کردیے

شائع December 8, 2020
باب ڈیلن کو موسیقی کی دنیا میں نصف صدی سے زائد کا عرصہ گزر چکا—فائل فوٹو: رائٹرز
باب ڈیلن کو موسیقی کی دنیا میں نصف صدی سے زائد کا عرصہ گزر چکا—فائل فوٹو: رائٹرز

ادب کے نوبیل انعام یافتہ گیت نگار و موسیقار 79 سالہ باب ڈیلن نے اپنے تمام 600 گیتوں کے مالکانہ حقوق ہولی وڈ میوزک پروڈکشن ہاؤس کو فروخت کردیے۔

باب ڈیلن دنیا کے وہ واحد گیت نگار و موسیقار ہیں جنہیں 2016 میں ان کے شہرہ آفاق گیتوں کی وجہ سے ادب کا نوبیل انعام دیا گیا تھا۔

باب ڈیلن کو ادب کا نوبیل انعام دیے جانے پر نوبیل کمیٹی کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا تھا، کیوں کہ کروڑوں لوگوں کا خیال ہے کہ گیت لکھنا یا گیتوں کو تیار کرنا ادب کا حصہ نہیں۔

تاہم نوبیل کمیٹی نے باب ڈیلن کو ان کے شاندار گیتوں کے عوض نوبیل انعام دیا، اس سے قبل بھی وہ میوزک کے متعدد ایوارڈز جیت چکے تھے۔

باب ڈیلن نوبیل انعام جیتنے سے قبل ہی آسکر، گریمی، گولڈن گلوب اور صدارتی فریڈم میڈل جیتنے کے علاوہ متعدد ایوارڈز جیت چکے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: گیت نگار باب ڈیلن کے لیے ادب کا نوبیل انعام

باب ڈیلن کا گیت نگاری کا کیریئر نصف صدی سے زائد عرصے پر محیط ہے، انہیں ہر وقت کا دنیا کا عظیم گیت نگار بھی کہا جاتا ہے۔

باب ڈیلن نے 1960 سے قبل ہی گیت نگاری میں شہرت حاصل کرلی تھی اور اس وقت ان کے گانے انسانی حقوق کی ریلیوں اور جلسوں میں ترانوں کی صورت میں گائے جاتے تھے۔

باب ڈیلن گلوکاری بھی کرتے رہے ہیں—فائل فوٹو: اے پی
باب ڈیلن گلوکاری بھی کرتے رہے ہیں—فائل فوٹو: اے پی

باب ڈیلن کے گانوں کو درجنوں ہولی وڈ فلمز، ٹی وی سیریلز، ویب سیریز، گیمز اور ریئلٹی شوز سمیت دیگر تفریحی پروگرامات میں گایا جا چکا ہے۔

باب ڈیلن کے 600 کے قریب گانوں کو دنیا بھر کے درجنوں آرٹسٹ نے تقریبا 6 ہزار مختلف اندازوں میں گایا ہے اور ان کے متعدد گانوں کو ہر دور کے بہترین گانوں کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

باب ڈیلن کو مغربی موسیقی میں ایک ادارے کی حیثیت بھی حاصل ہے اور بڑے گلوکاروں و موسیقاروں کی خواہش رہتی ہے کہ وہ ان کے ساتھ کام کریں۔

باب ڈیلن کی جانب سے اپنے تمام گیتوں کو ایک ساتھ فروخت کیے جانے سے قبل بھی گانوں کو لاکھوں بار فروخت کیا گیا مگر اب اس نے تمام گانوں کے مالکانہ حقوق میوزک پروڈکشن کمپنی کو دے دے۔

خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کے مطابق ہولی وڈ کے میوزک و فلم پروڈکشن کمپنی یونیورسل میوزک نے 7 دسمبر کو تصدیق کی کہ اس نے باب ڈیلن کے گانوں کو خرید لیا۔

میوزک کمپنی نے اگرچہ باب ڈیلن کے گانوں کے مالکانہ حقوق حاصل کیے جانے سے متعلق کوئی وضاحت جاری نہیں کی تاہم تصدیق کی گئی کہ اب گیت نگار و موسیقار کے 600 ہی گانے ان کی ملکیت بن گئے۔

باب ڈیلن اور یونیورسل میوزک کے درمیان ہونے والے معاہدے کی رقم بھی نہیں بتائی گئی تاہم میوزک و فلم انڈسٹری کے کاروباری تجزیہ نگاروں کا خیال ہے کہ معاہدہ 30 کروڑ سے 50 کروڑ ڈالر کے درمیان طے ہوا ہوگا۔

امریکا کے اقتصادی جرائد و اخباروں نے بھی تجزیہ نگاروں کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ باب ڈیلن اور یونیورسل میوزک کے درمیان معاہدہ 9 اعداد کی رقم میں ہوا ہوگا، جس کا مطلب یہ ہے کہ معاہدے کی رقم ایک ارب ڈالر سے کم ہے مگر معاہدہ بہت بھاری رقم میں طے ہوا ہوگا۔

اگر باب ڈیلن اور یونیورسل میوزک کے درمیان مذکورہ معاہدہ 30 کروڑ ڈالر میں بھی ہوا ہے تو یہ رقم پاکستانی تقریبا 50 ارب روپے کے قریب بنتی ہے اور اگر یہ معاہد 50 کروڑ ڈالر میں ہوا ہے تو اس کی رقم لگ بھگ 80 ارب روپے بنے گی۔

معاہدے کے تحت اب یونیورسل میوزک کمپنی کو یہ حق حاصل ہوگیا کہ وہ گیت نگار کے گانوں کو فلموں، ڈراموں، ویب سیریز، گیمز اور ریئلٹی شوز سمیت اپنے فیسٹیولز میں بھی پیش کر سکتی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024