• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

عدنان صدیقی کی 'تنہائیاں' ڈرامے کی دھن بجانے کی ویڈیو وائرل

شائع December 7, 2020
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں عدنان صدیقی پیانو پر اپنے فن کا مظاہرہ کررہے ہیں— فوٹو انسٹاگرام
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں عدنان صدیقی پیانو پر اپنے فن کا مظاہرہ کررہے ہیں— فوٹو انسٹاگرام

پاکستان کے معروف اداکار عدنان صدیقی صرف اداکاری میں ہی بہترین نہیں بلکہ ان کو موسیقی پر بھی کافی کمال حاصل ہے۔

عدنان صدیقی ماضی میں بانسری پر مختلف گانے پیش کرتے رہے ہیں اور اب ان کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں وہ پیانو پر اپنے فن کا مظاہرہ کررہے ہیں۔

انسٹاگرام پر جاری کردہ پوسٹ میں عدنان صدیقی نے کہا کہ 'تنہائیاں' ڈرامے کی موسیقی اتنی ہی مقبول ہے جتنا کہ ڈراما تھا۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

انہوں نے لکھا کہ نئی نسل کو اس بارے میں معلوم نہیں ہوگا لیکن یہ دھن کلاسک ’تنہائیاں‘ کا سرورق تھی جو 80 کی دہائی کے وسط میں نشر ہوا تھا۔

مزید پڑھیں: عدنان صدیقی کا ’اے وطن کے سجیلے جوانو‘ کے ذریعے ایئر فورس کو خراج تحسین پیش

عدنان صدیقی نے کہا کہ اگر مجھے یہ کہنے کی آزادی ہو تو مقبولیت اور مداحوں کے اعتبار سے یہ ڈراما اس وقت کا 'میرے پاس تم ہو تھا'۔

انہوں نے اپنی پوسٹ میں مزید لکھا کہ میں یہ سوچ بھی نہیں سکتا کہ اس وقت کوئی پاکستانی ایسا ہوگا جس نے یہ ڈراما نہ دیکھا ہو یا پھر تنہائیاں ڈرامے کے ساتھ ان کی کوئی یاد وابستہ نہ ہو۔

اپنی پوسٹ میں عدنان صدیقی نے مزید کہا کہ میں خود اگلی قسط کا بے صبری سے انتظار کرتا تھا اور یہ دھن اپنے آپ میں ہی ایک لیجنڈ تھی۔

عدنان صدیقی نے کہا کہ مجھے یہ دھن بہت پسند تھی کہ میرا پورا دن گنگناتا رہتا تھا۔

اس کے ساتھ ہی عدنان صدیقی نے مداحوں سے پوچھا کہ کسی کو تنہائیاں ڈراما یاد ہے یا نہیں۔

یاد رہے کہ 1985 میں سامنے آنے والا کامیاب ڈراما تنہائیاں 2 بہنوں کی کہانی پر مبنی تھا جبکہ اس ڈرامے میں عامر حتمی نے سعد سلمان نامی کردار نبھایا تھا۔

یہ ڈراما اس قدر مقبول ہوا کہ اسے پی ٹی وی سمیت کئی چیلنز پر متعدد بار نشر کیا جاچکا ہے۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

خیال رہے کہ عدنان صدیقی ماضی میں بھی بانسری پر مختلف گانے پیش کرتے رہے ہیں، اپریل 2017 میں گلوکار بلال خان کے ساتھ عدنان صدیقی کی بانسری پر راحت فتح علی خان کے گانے پر کی جانے والی پرفامنس کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: عدنان صدیقی کی بانسری پرفارمنس

مذکورہ ویڈیو میں عدنان صدیقی راحت فتح علی خان کے گانے ’میں تینوں سمجھاواں کی‘ پر پرفامنس کرتے دکھائی دیے تھے۔

بعد ازاں جون 2018 میں بھی عدنان صدیقی کی بانسری پر کی گئی پرفارمنس کی ویڈیو بھی وائرل ہوئی تھی۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

جون 2018 میں عدنان صدیقی عاطف اسلم کے مقبول گانے ’دل دیاں گلاں‘ کی دھن پر بانسری بجاتے نظر آئے تھے۔

اسی طرح رواں برس مئی میں ان کی پیانو بجانے کی ویڈیو خوب وائرل ہوئی تھی۔

انہوں نے رواں برس ستمبر میں وطن کے سچے سپاہیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے بانسری پر ملکہ ترنم کے مقبول گانے ’اے وطن کے سجیلے جوانو‘ پیش کرکے ایئر فورس (پاک فضائیہ) کے جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024