• KHI: Fajr 5:54am Sunrise 7:15am
  • LHR: Fajr 5:34am Sunrise 7:01am
  • ISB: Fajr 5:42am Sunrise 7:11am
  • KHI: Fajr 5:54am Sunrise 7:15am
  • LHR: Fajr 5:34am Sunrise 7:01am
  • ISB: Fajr 5:42am Sunrise 7:11am

وینا بھٹکی عورت تھیں،’راہ راست‘ پر لانے کیلئے شادی کی، سابق شوہر

شائع December 7, 2020 اپ ڈیٹ December 24, 2020
وینا ملک سے ملاقات کے 8 بعد ان سے شادی کی، اسد خٹک—فائل فوٹو: فیس بک/ ٹوئٹر
وینا ملک سے ملاقات کے 8 بعد ان سے شادی کی، اسد خٹک—فائل فوٹو: فیس بک/ ٹوئٹر

اداکارہ وینا ملک کے سابق شوہر اسد خٹک نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے اداکارہ کو ’راہ راست‘ پر لانے کے لیے ان سے شادی کی مگر ان کی کوششیں رائیگاں گئیں۔

اسد خٹک کے شوہر نے ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنی دو مختصر ویڈیوز میں پہلی بار انکشاف کیا کہ انہوں نے کیوں وینا ملک سے شادی کی اور کن حالات میں انہوں نے شادی کی۔

اسد خٹک اور وینا ملک نے 25 دسمبر 2013 کو شادی کی تھی اور دونوں کے دو بچے بھی ہیں، تاہم تعلقات خراب ہونے پر دونوں میں محض 4 سال بعد 2017 کو طلاق ہوگئی تھی۔

اب دونوں کے درمیان بچوں کی حوالگی سے متعلق سوشل میڈیا پر جنگ جاری ہے اور دونوں ایک دوسرے پر سنگین الزامات لگاتے آ رہے ہیں۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

دونوں کا دعویٰ ہے کہ دونوں نے ایک دوسرے کو قانونی نوٹس بھی بھجوا رکھے ہیں، تاہم تاحال دونوں نے ایک دوسرے کے قانونی نوٹسز ملنے کی تصدیق نہیں کی۔

اسد خٹک اس وقت امریکا میں مقیم ہیں اور ان کے پاس دبئی کی شہریت بھی ہے، ان کا دعویٰ ہے کہ وینا ملک متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست دبئی میں موجود پاکستانی قونصل خانے کی مدد سے ان کے امریکی و یو اے ای شہریت رکھنے والے دونوں بچوں کو اغوا کرکے پاکستان لے گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سابق شوہر کا وینا ملک کو 50 کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس

جب کہ وینا ملک کا دعویٰ ہے کہ دبئی و پاکستان کی عدالتوں نے بچوں کی پرورش ان کے ذمے کر رکھی ہے، جس کی وجہ سے وہ عدالتی احکامات کی روشنی میں بچوں کو اپنے ساتھ لے آئی ہیں۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

اسی معاملے پر دونوں میں گزشتہ چند ہفتوں سے سوشل میڈیا پر جنگ جاری ہے اور دونوں ایک دوسرے خلاف کئی دعوے اور انکشافات کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

مزید پڑھیں: وینا ملک کا بھی سابق شوہر کو 50 کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس

گزشتہ ماہ اسد خٹک مبینہ طور پر وینا ملک کی ایک آڈیو کلپ بھی سامنے لے آئے تھے، جس میں وہ انہیں مغلظات دینے سمیت ان کی والدہ اور بہنوں کو اٹھوانے کی دھمکیان دیتی دکھائی دیں۔

اور اب اسد خٹک نے دو مختصر ویڈیوز میں بتایا کہ انہوں نے وینا ملک سے کب اور کیوں شادی کی؟

A photo posted by Instagram (@instagram) on

اسد خٹک نے دعویٰ کیا کہ ان کی وینا ملک سے 2013 میں دبئی میں موجود پاکستانی قونصل خانے میں ملاقات ہوئی تھی، جس دوران انہوں نے اداکارہ کو پاکستان کو بدنام کرنے پر خوب باتیں سنائیں۔

اسد خٹک نے دعویٰ کیا کہ اسی ملاقات کے دوران وینا ملک نے بتایا کہ انہوں نے جو کچھ بھی کیا وہ مجبوری میں کیا اور اب وہ چاہتی ہیں کہ کوئی شریف انسان انہیں اپنائے۔

اسد خٹک کے مطابق مذکورہ ملاقات کے بعد انہوں نے راہ سے بھٹکی وینا ملک کے بطور مسلمان، بطور پاکستانی اور بطور اچھے خاندان کے فرد کی حیثیت سے ان سے شادی کی اور انہوں نے شادی سے قبل اہل خانہ اور علما سے بھی مشاورت کی۔

اسد خٹک نے بتایا کہ ملاقات کے 8 دن بعد ہی ان دونوں نے شادی کرلی اور انہوں نے وینا ملک سے صرف اس لیے شادی کی، کیوں کہ وہ انہیں راہ راست پر لانا چاہتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: وینا ملک کے سابق شوہر کا ہرجانے کا نوٹس نہ ملنے کا دعویٰ

اسد خٹک نے دعویٰ کیا کہ وینا ملک نے بھی انہیں بتایا تھا کہ وہ اسلام کی خاطر اداکاری چھوڑنا چاہتی ہیں۔

اسد خٹک نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ انہوں نے اور دیگر علما نے وینا ملک کو راہ راست پر لانے کی خوب کوشش کی مگر ایسا نہ ہوسکا، کیوں کہ اداکارہ نے ان سے جھوٹ اور صرف جھوٹ ہی بولا۔

انہوں نے وینا ملک پر دیگر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے ایک بار پھر دعویٰ کیا کہ وہ پاکستانی قونصل خانے کی مدد سے ان کے بچوں کو دبئی سے پاکستان اغوا کرکے گئیں۔

مزید پڑھیں: وینا ملک کی سابق شوہر کو گالیاں اور دھمکیاں دینے کی مبینہ آڈیو وائرل

انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ ان کا ساتھ دیں کیوں کہ وینا ملک کے غلط اقدامات کی وجہ سے پاکستان کا نام بدنام ہو رہا ہے۔

انہوں نے سابق اہلیہ کو ملک کی بدنامی کا باعث قرار دیتے ہوئے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ ان کے لیے انصاف کی مہم بھی چلائیں۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

کارٹون

کارٹون : 26 دسمبر 2024
کارٹون : 25 دسمبر 2024