• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

اداکارہ زینب جمیل کا بھی مذہب کی خاطر شوبز چھوڑنے کا اعلان

شائع December 6, 2020 اپ ڈیٹ December 7, 2020
زینب جمیل نے اپنے کیرئیر کے حوالے سے مذکورہ اعلان انسٹاگرا م پر جاری ایک پوسٹ میں کیا— فوٹو: انسٹاگرام
زینب جمیل نے اپنے کیرئیر کے حوالے سے مذکورہ اعلان انسٹاگرا م پر جاری ایک پوسٹ میں کیا— فوٹو: انسٹاگرام

گزشتہ ماہ نومبر میں پاکستان کی معروف ماڈل انعم ملک نے ماڈلنگ کو خیر باد کہہ دیا تھا اور اپنی زندگی کو مذہب کے مطابق گزارنے کے فیصلے کا اعلان کیا تھا۔

اب ایک اور پاکستانی اداکارہ و ماڈل زینب جمیل نے بھی مذہب کی خاطر شوبز کو خیر باد کہنے کا اعلان کردیا۔

زینب جمیل نے اپنے کیرئیر کے حوالے سے مذکورہ اعلان فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر جاری ایک پوسٹ میں کیا۔

مزید پڑھیں: انعم ملک نے مذہب کی خاطر ماڈلنگ کو خیرباد کہہ دیا

اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ میں فخر سے اس بات کا اعلان کر رہی ہوں کہ میں بطور اداکارہ اور ماڈل اپنا کیرئیر جاری نہیں رکھوں گی۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

زینبب جمیل نے کہا کہ الحمدللّہ، اللّه پاک نے مجھے قرآن و حدیث کی تعلیم حاصل کرنے کا شرف بخشا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ میں اب دین اسلام کی زیادہ سے زیادہ تعلیم حاصل کروں گی۔

اداکارہ زینب جمیل نے نجی چینل سے بطور نیوز اینکر اپنا کیرئیر شروع کیا تھا اور کچھ عرصے بعد وہ ایک انٹرٹینمنٹ چینل پر وی جے کے طور پر کام کررہی تھیں۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

جس کے بعد انہوں نے ڈراموں میں اداکاری بھی کی، زینب جمیل نے سدا سکھی رہو، سُسرال میری بہن کا، مل کے بھی ہم نہ ملے، منچلی اور آپ کی کنیز میں اداکاری کی۔

ان سے قبل پاکستانی معروف ماڈل انعم ملک نے مذہب کی خاطر شوبز کو خیرباد کہنے کا اعلان کیا تھا۔

زینب جمیل کے علاوہ شوبز سے وابستہ دیگر شخصیات کی جانب سے بھی ماضی میں مذہب کی خاطر ایسے اعلانات سامنے آچکے ہیں۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

نومبر 2019 میں اداکار حمزہ علی عباسی نے شوبز سے طویل عرصے تک کنارہ کشی اختیار کرنے کا اعلان کیا تھا لیکن انہوں نے رواں برس ستمبر میں محض ایک سال سے بھی کم عرصے بعد واپسی کا عندیہ دیا تھا۔

گزشتہ نومبر ہی میں گلوکارہ و اداکارہ رابی پیرزادہ نے اپنی ذاتی ویڈیوز لیک ہونے اور لوگوں کے تلخ رویوں کے بعد شوبز چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔

ان کے علاوہ رواں برس مارچ میں معروف اداکار فیروز خان نے شوبز چھوڑ کر اسلامی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنے کا اعلان کرکے سب کو حیران کردیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024