• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

'ڈنک' ڈرامے کے پوسٹر پر کرکٹر بین ڈنک کا بلال عباس کو ہیئر کٹ کا مشورہ

شائع December 6, 2020
بین ڈنک نے انسٹاگرام اسٹوری میں اداکار بلال عباس کو ٹیگ کرتے ہوئے انہیں نئے ہیئر کٹ کا مشورہ دیا — فائل فوٹوز: انسٹاگرام /اسکرین شاٹ
بین ڈنک نے انسٹاگرام اسٹوری میں اداکار بلال عباس کو ٹیگ کرتے ہوئے انہیں نئے ہیئر کٹ کا مشورہ دیا — فائل فوٹوز: انسٹاگرام /اسکرین شاٹ

پاکستانی ڈرامے یوں تو اپنے کردار اور کہانی کی وجہ سے مختلف شخصیات کی توجہ اپنی طرف مبذول کرواتے ہیں لیکن حال ہی میں آنے والے ڈرامے 'ڈنک' کا پوسٹر نام سے مماثلت رکھنے کی وجہ سے آسٹریلین بلے باز بین ڈنک کی توجہ کا مرکز بن گیا۔

حال ہی میں 'ڈنک' ڈرامے کا پوسٹر سماجی رابطے کی مختلف سائٹس پر جاری کیا گیا تھا اور اس میں مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکار بلال عباس نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اسے شیئر کیا تھا۔

تاہم ڈرامے کا نام ڈنک ہونے کی وجہ سے مداحوں نے اسے غلطی سے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم لاہور قلندرز کی نمائندگی کرنے والے آسٹریلین بلے باز کو ٹیگ کرنا شروع کردیا۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

جس پر بین ڈنک نے انسٹاگرام پر جاری اسٹوری میں 'ڈنک' ڈرامے کا پوسٹر شیئر کیا اور بتایا کہ ان کے بہت سے مداح انہیں اس تصویر پر ٹیگ کررہے ہیں۔

بین ڈنک نے انسٹاگرام اسٹوری میں اداکار بلال عباس کو ٹیگ کرتے ہوئے انہیں نئے ہیئر کٹ کا مشورہ دے دیا۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

انہوں نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ اداکار بلال عباس کو نئے ہیئر کٹ کی ضرورت ہے۔

بین ڈنک کی اسٹوری پر ردعمل دیتے ہوئے بلال عباس نے کہا کہ میں آپ کی بات سے بالکل اتفاق کرتا ہوں، مجھے یقین ہے کہ آپ اس بات کو بہتر سمجھتے ہوں گے کہ لمبے بال رکھنا کتنا مشکل ہے۔

بلال عباس نے اپنی اسٹوری میں ساتھ ہی لکھا کہ وہ مذاق کررہے ہیں۔

بعدازاں بلال عباس کے بیان پر بین ڈنک نے کہا کہ ایک وقت تھا جب مجھے اپنے بالوں کا خیال رکھنا پڑتا تھا۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

خیال رہے کہ 'ڈنک' نامی یہ ڈراما جلد نجی ٹی وی چینل اے آر وائے سے نشر ہوگا جس میں اداکار بلال عباس خان اور ثنا جاوید مرکزی کرداروں میں دکھائی دیں گے۔

تاہم ڈراما کب نشر ہوگا اس حوالے سے کوئی اعلان سامنے نہیں آیا۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024