• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

جماعت الدعوۃ کے 3 ملزمان کو مزید دو مقدمات میں سزا اور جرمانہ

شائع December 5, 2020
جماعت الدعوۃ کے رہنماؤں پر کُل 41 مقدمات درج کیے گئے ہیں — فائل فوٹو / اے ایف پی
جماعت الدعوۃ کے رہنماؤں پر کُل 41 مقدمات درج کیے گئے ہیں — فائل فوٹو / اے ایف پی

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے کالعدم جماعت الدعوۃ کے 3 ملزمان کو مزید دو مقدمات میں سزائیں سنا دیں۔

انسداد دہشت گردی عدالت نے ٹرائل مکمل ہونے پر مقدمات کا فیصلہ سنایا۔

یحییٰ مجاہد اور ملک ظفر اقبال کو دو مقدمات میں ساڑھے 15، 15 سال قید کی سزائیں سنائی گئیں، جبکہ دونوں ملزمان پر الگ الگ ایک لاکھ 70 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔

ملزم حافظ عبد الرحمٰن کو دو مقدمات میں 6، 6 ماہ قید اور 20 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: دہشتگردوں کی مالی معاونت: جماعت الدعوۃ کے مزید 4 رہنماؤں کو سزائیں

تمام ملزمان پر غیر قانونی فنڈنگ کے الزامات کے تحت مقدمات درج کیے گئے تھے، ملزمان کے خلاف پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے مقدمات درج کیے تھے۔

واضح رہے کہ جماعت الدعوۃ کے رہنماؤں پر کُل 41 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

دو روز قبل بھی لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے کالعدم جماعت الدعوۃ کے 4 رہنماؤں کو دہشت گردوں کی مالی معاونت سے متعلق دو مقدمات میں سزائیں سنائی تھیں۔

11 نومبر کو اسی عدالت نے جماعت الدعوۃ کے تین رہنماؤں کو مزید 2 مقدمات میں سزائیں سنائی تھیں جبکہ پانچ رہنماؤں پر 5 مقدمات میں فرد جرم بھی عائد کر دی گئی تھیں۔

قبل ازیں 5 نومبر کو بھی اے ٹی سی نے کالعدم جماعت الدعوۃ کے 3 رہنماؤں کو 2 مزید مقدمات میں سزائیں سنائی تھیں۔

مزید پڑھیں: لاہور: جماعۃ الدعوۃ کے 3 رہنماؤں کو مزید 2 مقدمات میں قید کی سزائیں

یاد رہے کہ سی ٹی ڈی نے 2015 میں مذکورہ مجرمان کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997 کے سیکشنز 11-ایف (2)(5)(6)، 11-ایچ(2)، ایچ-آئی، 11-این اور جے-2 کے تحت ایف آئی آر درج کی تھی۔

قبل ازیں 12 فروری 2020 کو اے ٹی سی نمبر ایک نے جماعت الدعوۃ کے سربراہ حاٖفظ محمد سعید اور ملک ظفر اقبال کو 5، 5 برس قید کی سزا سنائی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024