• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

حدیقہ کیانی نے اپنے سیلون کی جانب سے خاتون کے بال خراب کرنے کے الزامات مسترد کردیے

شائع December 5, 2020
اداکارہ نے بتایا کہ ان کے وکلا خاتون کے الزامات کا جائزہ لے رہے ہیں—فائلفوٹو: انسٹاگرام
اداکارہ نے بتایا کہ ان کے وکلا خاتون کے الزامات کا جائزہ لے رہے ہیں—فائلفوٹو: انسٹاگرام

گلوکارہ حدیقہ کیانی نے اپنے سیلون کی فرنچائز کی جانب سے مبینہ طور پر خاتون کے بال خراب کرنے کی خبروں کو جھوٹا قرار دے دیا۔

تین دن قبل خبریں سامنے آئی تھیں کہ گلوکارہ حدیقہ کیانی کے بیوٹی پارلر و سیلون کی پنجاب کے شہر فیصل آباد میں واقع فرنچائز سے بال بنوانے والی خاتون نے ان پر ہرجانے کا مقدمہ دائر کردیا۔

ٹی وی چینل سٹی 41 نے اپنی رپورٹ میں بتایا تھا کہ فیصل آباد کی رہائشی خاتون نے حدیقہ کیانی کے خلاف مقامی عدالت میں 2 کروڑ روپے سے زائد کے ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیا۔

رپورٹ کے مطابق خاتون نے فیصل آباد کی عدالت میں ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا، جس پر جج ذوالفقار علی نے گلوکارہ حدیقہ کیانی اور فرنچائز کی مالک عائشہ رانا سمیت ڈپٹی کمشنر اور ضلعی ہیلتھ افسر کو طلب کرلیا تھا۔

خاتون نے 2 کروڑ کروڑ روپے زائد ہرجانے کا دعویٰ دائر کرتے ہوئے الزام عائد کیا تھا کہ بال بناتے وقت جو کریمیں استعمال کی گئیں، وہ انسانی جسم کے لیے مضر صحت تھیں اور بال بنوانے کے بعد ان کے بال جھڑنے لگے۔

تاہم اب خاتون کے ایسے الزامات اور میڈیا میں خبریں شائع ہونے کے بعد حدیقہ کیانی نے ان تمام خبروں کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی فرنچائز کے خلاف من گھڑت الزامات لگائے گئے۔

اداکارہ نے اپنی سلسلہ وار ٹوئٹس میں واضح کیا کہ ان کی سیلون کی تمام فرنچائز میں حکومتی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے بہترین مصنوعات استعمال کی جاتی ہیں اور ان کی سیلون کی فرنچائز پر لگائے گئے الزامات غلط ہیں۔

اداکارہ نے میڈیا میں چلنے والی خبروں کو بھی بے بنیاد قرار دیا، تاہم ساتھ ہی کہا کہ ان کی قانونی ٹیم خاتون کی جانب سے لگائے گئے الزامات کا جائزہ لے رہی ہے۔

ساتھ ہی حدیقہ کیانی نے واضح کیا کہ ان کی سیلون کے خلاف سازش کے تحت غلط الزامات لگائے جا رہے ہیں اور انہوں نے سیلون کے صارفین کو یقین دلایا کہ وہ بہترین سروس کے ساتھ ان کی خدمات جاری رکھیں گی۔

خیال رہے کہ حدیقہ کیانی نے کچھ عرصہ قبل ہی اپنے نام سے ملک بھر میں بیوٹی پارلر و سیلون کھولے ہیں اور انہوں نے تھرڈ پارٹی کے تحت کئی شہروں میں فرنچائز کھول رکھی ہیں جن کے انتظامات دوسرے لوگ دیکھتے ہیں۔

حدیقہ کیانی کی طرح دیگر معروف شوبز خواتین نے بیوٹی سیلون، فیشن ہاؤس اور خواتین کے استعمال کی اشیا دیگر برانڈز بھی متعارف کرا رکھے ہیں۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024