• KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:33pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:34pm
  • KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:33pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:34pm

پاکستان میں بھارتی دہشت گردی کا ڈوزیئر اقوام متحدہ کے انڈر سیکریٹری کے سپرد

شائع December 5, 2020
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم— فوٹو: بشکریہ ریڈیو پاکستان
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم— فوٹو: بشکریہ ریڈیو پاکستان

پاکستان نے ملک میں دہشت گردی کی سرگرمیوں میں بھارت کے ملوث ہونے سے متعلق چشم کشا ثبوتوں پر مشتمل ڈوزیئر اقوام متحدہ کے انڈر سیکریٹری جنرل برائے انسداد دہشت گردی کے سپرد کردیا ہے۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی اے پی پی کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے انسداد اقوام متحدہ کے انڈر سیکریٹری جنرل برائے دہشت گردی ولادیمیر ورونکوف سے ملاقات کی اور انہیں پاکستان کے خلاف دہشت گردی کی سرگرمیوں میں ہندوستانی کے ملوث ہونے سے متعلق ڈوزیئر دیا۔

مزید پڑھیں: پاکستان نے دہشت گردی سے متعلق ڈوزیئر پر بھارتی تردید 'مسترد' کردی

عہدیدار نے بتایا کہ اقوام متحدہ کے انسداد دہشت گردی کے سربراہ نے اس ڈوزیئر کا مطالعہ کرنے کا وعدہ کیا ہے جسے پاکستانی ایجنسیوں نے پاکستان میں دہشت گردی اور بغاوت کو فروغ دینے کے لیے ہندوستان کی منظم مہم کی مکمل تحقیقات کے بعد تیار کیا ہے۔

جمعرات کو ہونے والی اس ملاقات کے دوران ورونکوف نے ہندوستان اور پاکستان پر زور دیا کہ وہ تناؤ کو کم کریں اور مذاکرات کریں اور اقوام متحدہ کے چارٹر اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل تلاش کریں۔

24 نومبر کو منیر اکرم نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات کرتے وقت بھی ڈوزیئر ان کے حوالے کیا تھا، جمعہ کے روز پاکستانی مندوب نے انسداد دہشت گردی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹوریٹ کے معاون سیکریٹری جنرل اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر مشیل کوننکس کے ساتھ بھی نتیجہ خیز ملاقات کی۔

منیر اکرم نے بعدازاں ایک ورچوئل نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت، پاکستان اور خطے میں دہشت گردی اسپانسر کررہا ہے اور پاکستانی معیشت کو مفلوج کرنا چاہتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے بھارتی دہشتگردی کے ثبوت اقوام متحدہ کو دے دیے

انہوں نے کہا تھا کہ ہم نے سیکریٹری جنرل پر زور دیا ہے کہ بھارت کو پاکستان کے خلاف اس کی دہشت گردی اور تخریبی مہم روکنے پر مجبور کرنے میں کردار ادار کریں۔

پاکستان میں بھارتی دہشت گردی کے ثبوت

یاد رہے کہ 14 نومبر کو وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار نے مشترکہ پریس کانفرنس میں پاکستان میں بھارت کی جانب سے دہشتگردی اور دہشتگردوں کو مالی معاونت کے ثبوت پیش کیے اور اس حوالے سے ایک ڈوزیئر بھی جاری کیا تھا۔

اس کے ساتھ ساتھ بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے ایجنٹوں کی آڈیو اور ویڈیو بھی پریس کانفرنس میں دکھائی گئی اس کے ساتھ ساتھ مختلف ’ناقابل تردید‘ ثبوت پیش کیے گئے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا تھا کہ پاکستان کی جانب سے پیش کیے گئے ثبوت بھارت کی جانب سے مالیاتی اور مواد کی سطح پر متعدد دہشت گرد تنظیموں کی مدد کی عکاسی کرتے ہیں جس میں اقوام متحدہ کی جانب سے کالعدم قرار دی گئی جماعت الاحرار، بی ایل اے اور ٹی ٹی پی شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: وزیر خارجہ اور ترجمان پاک فوج کی مشترکہ پریس کانفرنس: بھارتی دہشتگردی کے ثبوت پیش

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان یہ ڈوزیئر اقوام متحدہ، اسلامی تعاون تنظیم، پی 5 ممالک اور دیگر کو پیش کرے گا اور ہم توقع کرتے ہیں کہ عالمی برادری وہ خطے میں امن و استحکام کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے اور اقدامات کریں گے۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024