• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

عدالت نے حریم شاہ اور صندل خٹک کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست نمٹادی

شائع December 4, 2020 اپ ڈیٹ December 5, 2020
مبشر لقمان نے دونوں ٹک ٹاک اسٹارز کے خلاف ان کے نجی طیارے میں بغیر اجازت بیٹھنے اور قیمتی سامان چوری کرنے کا الزام عائد کیا تھا— فوٹو: اسکرین شاٹ
مبشر لقمان نے دونوں ٹک ٹاک اسٹارز کے خلاف ان کے نجی طیارے میں بغیر اجازت بیٹھنے اور قیمتی سامان چوری کرنے کا الزام عائد کیا تھا— فوٹو: اسکرین شاٹ

لاہور کی سیشن کورٹ نے سوشل میڈیا ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر ویڈیوز بناکر مقبول ہونے والی خواتین حریم شاہ اور صندل خٹک کے خلاف مقدمے کی درخواست نمٹادی۔

سیشن کورٹ کے ایڈیشنل سیشن جج نعمان محمد نعیم نے مبشر لقمان کی جانب سے دونوں ٹک ٹاکرز کے خلاف دائر کردہ درخواست پر سماعت کی۔

سماعت کے دوران سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس ماڈل ٹاؤن نے عدالت کو بتایا کہ دونوں ٹک ٹاک اسٹارز کے خلاف تحقیقات کی ہیں اور دونوں کے پاس سے چوری کا کوئی سامان برآمد نہیں ہوا۔

مزید پڑھیں: مبشر لقمان اور ٹک ٹاک اسٹارز کے درمیان قانونی جنگ کا آغاز

دوران سماعت مبشر لقمان کے وکیل نے دونوں ٹک ٹاکرز حریم شاہ اور صندل خٹک کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے حق میں دلائل دیے تھے۔

— فوٹو: اسکرین شاٹ
— فوٹو: اسکرین شاٹ

بعد ازاں عدالت نے پولیس کی جانب سے جمع کرائی گئی رپورٹ کی روشنی اور دلائل سننے کے بعد درخواست کو نمٹانے کا فیصلہ سنایا۔

دوسری جانب حریم شاہ اور صندل خٹک کے وکیل نے مذکورہ درخواست کی مخالفت کی تھی۔

خیال رہے کہ گزشتہ برس دسمبر میں مبشر لقمان نے حریم شاہ اور صندل خٹک نامی ٹک ٹاک اسٹارز پر ان کے نجی طیارے میں بغیر اجازت بیٹھنے اور قیمتی سامان چوری کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔

ٹی وی اینکر نے لاہور ہائی کورٹ میں دونوں خواتین سمیت پنجاب کے صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان کے خلاف بھی مقدمہ دائر کرنے کی درخواست کی تھی۔

— فوٹو: اسکرین شاٹ
— فوٹو: اسکرین شاٹ

مبشر لقمان نے الزام لگایا کہ فیاض الحسن چوہان کی ایما پر یہ دونوں خواتین ان کے جہاز میں آئیں اور قیمتی چیزیں چرالیں، جن میں لاکھوں روپے مالیت کے کیمرے اور دیگر سامان شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مبشر لقمان کا ٹک ٹاک ماڈلز پر 'چوری' کا الزام

خیال رہے کہ اینکر نے حریم اور صندل کی جہاز میں بنائی گئی ویڈیو سامنے آنے کے بعد تھانے میں ان کے خلاف شکایت بھی درج کروائی تھی، البتہ انہوں نے عدالت میں بتایا کہ متعلقہ پولیس اسٹیشن میں درخواست پر تسلی بخش کاروائی نہ ہونے پر وہ عدالت سے رجوع کر رہے ہیں۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

دوسری جانب حریم شاہ اور صندل خٹک نے بھی لاہور کی ضلعی عدالت میں مبشر لقمان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر کی تھی۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

ٹک ٹاکرز نے اپنی درخواست میں بتایا تھا کہ مبشر لقمان نے ان پر چوری کرنے کا جھوٹا الزام عائد کیا جبکہ دونوں خواتین نے مبشر لقمان پر انہیں ڈرانے اور دھمکیاں دینے کا الزام بھی عائد کیا۔

مزید پڑھیں: ٹک ٹاک ماڈلز کی مبشر لقمان سے معافی، 'وطن کا چمکتا تارہ' قرار دے دیا

خیال رہے کہ چند روز قبل ان دونوں ٹک ٹاک اسٹارز کی ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر سامنے آئی تھی جس میں یہ دونوں مبشر لقمان سے معافی مانگتی ہوئی نظر آرہی تھی جبکہ انہوں نے ٹی وی اینکر کو وطن کا چمکتا دمکتا ستارہ بھی کہا تھا۔

اس حوالے سے ڈان نیوز ڈاٹ ٹی وی سے بات کرتے ہوئے حریم شاہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے یہ ویڈیو اس وقت بنائی تھی جب یہ معاملہ کورٹ تک نہیں پہنچا تھا۔

حریم شاہ کا کہنا تھا کہ 'مبشر لقمان نے ہمیں فون کرکے دھمکیاں دیں کہ اگر ہم نے معافی مانگنے کی ویڈیو بناکر نہ بھیجی تو وہ ہمارے خلاف تھانے میں شکایت درج کرائیں گے، البتہ ہم نے یہ ویڈیو انہیں صرف ذاتی نمبر پر بھیجی تھی، ہم نے اپنے کسی اکاؤنٹ پر بھی اس ویڈیو کو ریلیز نہیں کیا تھا، البتہ انہوں نے یہ ویڈیو بعد میں سوشل میڈیا پر شیئر کردی'۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024