• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

ایک کھلاڑی کورونا کا شکار، انگلینڈ جنوبی افریقہ ون ڈے میچ ملتوی

شائع December 4, 2020
جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ون ڈے میچ دو دن کے لیے ملتوی کردیا گیا— فوٹو بشکریہ ٹوئٹر
جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ون ڈے میچ دو دن کے لیے ملتوی کردیا گیا— فوٹو بشکریہ ٹوئٹر

جنوبی افریقہ کی ٹیم کے ایک کھلاڑی کے کورونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلے ون ڈے میچ کو ٹاس سے محض ایک گھنٹہ قبل ملتوی کردیا گیا۔

جنوبی افریقہ کی ٹیم کے ایک کھلاڑی کا کورونا کا ٹیسٹ مثبت آ گیا اور اس بات کا عندیا ملا کہ ٹی20 میچوں کے دوران کھلاڑیوں نے پروٹوکولز کی خلاف ورزی کی۔

مزید پڑھیں: ٹریننگ کی اجازت نہ ملنے کے باوجود پاکستان کا دورہ نیوزی لینڈ جاری رکھنے کا فیصلہ

جمعہ کی دوپہر دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں اور اسٹاف کے ایک مرتبہ پھر ٹیسٹ کیے گئے تاکہ سیریز کا اتوار کو آغاز ہو سکے۔

کرکٹ جنوبی افریقہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ون ڈے سیریز سے قبل جمعرات کو کیے گئے کورونا کے ٹیسٹ کے دوران جنوبی افریقہ ٹیم کے ایک کھلاڑی کا ٹیسٹ مثبت آ گیا جس کے نتیجے میں یہ فیصلہ کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ٹیموں، میچ ریفری اور میچ سے منسلک دیگر افراد کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے کرکٹ جنوبی افریقہ کے قائم مقام چیف ایگزیکٹو آفیسر کگندری گوویندر کے ساتھ ساتھ انگلش کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ٹام ہیریسن نے سیریز کے پہلے ون ڈے میچ کو اتوار تک ملتوی کرنے پر اتفاق کیا۔

جب خبر پہنچی تو انگلینڈ کی ٹیم میچ سے قبل اپنی تیاریوں کے سلسلے میں پہلے ہی اسٹیڈیم پہنچ چکی تھی البتہ انہیں فوری طور پر کیپ ٹاؤن کے مقامی ہوٹل میں بائیو سیکیور ببل میں پہنچا دیا گیا۔

اس کے بعد ڈیوڈ ملر اور ایندائل فلکوایو سمیت جنوبی افریقہ کی ٹیم کے کھلاڑیوں اور سپورٹ اسٹاف کا ایک گروپ تیاریوں کے سلسلے میں اسٹیڈیم پہنچا لیکن انہیں بھی فوراً اسٹیڈیم سے واپس بھیج دیا گیا۔

اب جنوبی افریقہ اور انگلش کرکٹ بورڈز نے سیریز کے اگلے تینوں میچز بالترتیب اتوار، پیر اور بدھ کو منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

جب جنوبی افریقی بورڈ کے قائم مقام سربراہ سے پوچھا گیا کہ اگر مزید مثبت کیسز آئے تو سیریز کا انعقاد ہو گا یا نہیں تو انہوں نے کوئی حتمی جواب دیے بغیر کہا کہ اس بارے میں فیصلہ طبی ماہرین سے مشورے کے بعد کیا جائے گا۔

رپورٹس کے برعکس انہوں نے کہا کہ انفیکشن کا شکار ہونے والے کھلاڑیوں کا کسی اور کھلاڑی سے رابطہ نہیں ہوا جبکہ بورڈ کے ترجمان نے پروٹوکول کی خلاف ورزی کی رپورٹس بھی یکسر مسترد کردیں۔

واضح رہے کہ کیپ ٹاؤن اور اس کے گرد و نواح میں حالیہ عرصے میں کیسز میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے اور اس علاقے میں 10 ہزار سے زائد فعال کیسز موجود ہیں۔

اس سے قبل بھی دو جنوبی افریقی کھلاڑیوں کے کورونا کے ٹیسٹ مثبت آئے تھے جس کے سبب وہ ٹی20 سیریز میں شرکت نہیں کر سکے تھے۔

دوسری جانب انگلش ٹیم کے کھلاڑیوں نے پروٹوکول کی خلاف ورزی کی رپورٹس پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے اور وہ 24 گھنٹے میں لگاتار دو ون ڈے میچز کھیلنے کے حوالے سے بھی ہچکچاہٹ کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

اس معاملے پر جلد ہی انگلینڈ کے ٹیم ڈائریکٹر ایشلے جائلز اپنا بیان جاری کریں گے جس کے بعد صورتحال مزید واضح ہو سکے گی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024