• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

کوک اسٹوڈیو 2020: خواتین کا ترانہ 'نہ ٹُٹیا وے' سب کو بھاگیا

شائع December 4, 2020
کوک اسٹوڈیو کے نئے سیزن کی پہلی قسط میں 3 گانے جاری کیے گیے ہیں— فوٹو: اسکرین شاٹ
کوک اسٹوڈیو کے نئے سیزن کی پہلی قسط میں 3 گانے جاری کیے گیے ہیں— فوٹو: اسکرین شاٹ

نومبر کے اواخر میں 'کوک اسٹوڈیو 2020 ' کے جلد شروع ہونے کے اعلان کے بعد موسیقی کے شائقین نئے سیزن کے آغاز کے منتظر تھے۔

کوک اسٹوڈیو کے پروڈیوسر روحیل حیات نے انکشاف کیا تھا کہ رواں سال ریلیز ہونے والا سیزن 13 واں نہیں ہوگا بلکہ اس بار خصوصی سیزن جاری کیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا تھا کہ اس بار ریلیز ہونے والے سیزن کو کوک اسٹوڈیو سیزن 2020 کا نام دیا گیا ہے اور اس بار مجموعی طور پر 12 گانے جاری کیے جائیں گے۔

مزید پڑھیں: اس سال کوک اسٹوڈیو کا 13 واں نہیں بلکہ اسپیشل سیزن ریلیز ہوگا، روحیل حیات

اور اب خواتین کے ترانے 'نہ ٹُٹیا وے' سے کوک اسٹوڈیو سیزن 2020 کا آغاز کردیا گیا ہے۔

کوک اسٹوڈیو کے نئے سیزن کی پہلی قسط میں 3 گانے جاری کیے گیے ہیں جن میں 'نہ ٹُٹیا وے'، 'جاگ راہی' اور 'دل کھڑکی' شامل ہیں۔

دیگر سیزن کے برعکس اس سیزن کی قسط میں تمام اصل گانے پیش کیے گئے جن میں خواتین کو بااختیار بنانے پر مبنی خواتین کا ترانہ بھی شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: میشا شفیع کی 4 سال بعد کوک اسٹوڈیو میں واپسی

'نہ ٹُٹیا وے' گانے کو میشا شفیع، فریحہ پرویز، سحر گل خان، صنم ماروی، وجیہہ نقوی اور زارا مدنی پیش کیا۔

یہ کوک اسٹوڈیو کی تاریخ کا پہلا موقع ہے کہ سیزن کی تمام خواتین فنکاراؤں نے پہلی مرتبہ ایک ساتھ گانا گایا ہے تاہم ہر گلوکارہ کی علیحدہ ریکارڈنگ کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ اس قسط میں دیگر 2 نئے گانے بھی جاری کیے گئے ہیں جن میں 'دل کھڑکی' کے بول مہدی ملوف نے لکھے ہیں۔

فریحہ پرویز اور علی نور نے پہلی مرتبہ ایک ساتھ اپنی آوازوں میں ' جاگ راہی' گانے میں سسی پنوں کی کہانی کو بیان کیا۔

تبصرے (1) بند ہیں

احمد Dec 04, 2020 09:56pm
اب بھی قوم نہیں سدھر رہی۔ اب کس عذاب کا انتظار۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024