• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

شادی کے بعد سجل علی اور احد رضا میر کا پہلا فوٹو شوٹ

شائع December 4, 2020
فوٹو شوٹ میں دونوں کے رومانوی انداز کو بھی سراہا گیا
فوٹو شوٹ میں دونوں کے رومانوی انداز کو بھی سراہا گیا

اسکرین پر مقبول رومانوی جوڑی کی حیثیت رکھنے والے اداکار احد رضا میر و اداکار سجل علی رواں برس مارچ میں حقیقی زندگی میں بھی ایک ہوگئے تھے۔

اور اب دونوں نے شادی کے بعد پہلی بار کپڑوں کے برانڈ کے لیے فوٹو شوٹ کروایا ہے، جسے سوشل میڈیا پر بہت سراہا جا ر ہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ سجل علی اور احد رضا میر حقیقی زندگی کے ہم سفر بن گئے

احد رضا میر اور سجل علی نے کپڑوں کے برانڈ زارا شاہجہاں کے لیے نئے متعارف کرائے گئے ملبوسات کے لیے فوٹو شوٹ کروایا۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

اگرچہ زارا شاہجہاں کے فوٹو شوٹ میں اداکارہ ریشم اور ایمان سلیمان بھی شامل تھیں تاہم سب سے زیادہ توجہ احد رضا میر اور سجل علی کو حاصل ہوئی۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

دونوں کے فوٹوشوٹ کی تصاویر کو سوشل میڈیا پر شیئر کرکے ان کے لیے نیک خواہشات اور محبت کا اظہار کیا گیا جب کہ کئی افراد نے دونوں کے رومانس کو دیکھتے ہوئے اپنے دکھ بھی شیئر کیے۔

دونوں نے کپڑوں کے نئے برانڈ غزل کے لیے فوٹو شوٹ کروایا اور دونوں برانڈ کی جانب سے مرزا غالب کی شاعری پر فلمائے گئے ایک گیت میں بھی رومانوی انداز میں دکھائی دیے۔

رومانوی گیت میں دکھایا گیا ہے کہ احد رضا میر کس طرح سجل علی کے لباس اور شخصیت سے متاثر ہوکر ان کے قریب آتے ہیں۔

سجل علی اور احد رضا میر کے فوٹوشوٹ کی تصاویر پر ٹوئٹر پر ٹرینڈ بھی بنا اور ایک وقت میں ان کی جوڑی کا ٹرینڈ دوسرے نمبر پر بھی آگیا۔

دونوں کی تصاویر کو شیئر کرتے ہوئے بعض مداحوں نے لکھا کہ سجل اور احد دونوں ایک دوسرے کے لیے ہی بنے ہیں جب کہ کچھ مداحوں نے اپنی تنہائی کا رونا روتے ہوئے لکھا کہ وہ احد رضا میر ہیں مگر ان کی سجل نہ جانے کہاں ہے؟

کئی مداحوں نے دونوں کی تصاویر کو شیئر کرتے ہوئے انہیں حقیقی رومانوی جوڑا قرار دیتے ہوئے ان کے مستقبل کے لیے نیک دعائیں بھی کیں۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024