• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

مہوش حیات کی بہن کی راحت فتح کا گانا گاکر توجہ حاصل کرنے کی کوشش

شائع December 4, 2020
افشین حیات گلوکاری کے علاوہ بیوٹی ٹپس بھی دیتی ہیں—فوٹو: انسٹاگرام
افشین حیات گلوکاری کے علاوہ بیوٹی ٹپس بھی دیتی ہیں—فوٹو: انسٹاگرام

اگرچہ متعدد بھارتی و پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان، عاطف اسلم اور دیگر مایہ ناز گلوکاروں کے گائے گئے گانے گاکر لوگوں کی توجہ حاصل کرنے کی ناکام کوشش کرتے ہیں۔

تاہم حال ہی میں اداکارہ مہوش حیات کی بہن بیوٹی انفلوئنسر افشین حیات نے بھی راحت فتح علی خان کا گانا گاکر لوگوں کی توجہ حاصل کرنے کی کوشش کی۔

مہوش حیات نے اپنی بہن کی جانب سے راحت فتح علی خان کے 'جلن' ڈرامے کے گانے 'یاد یاد' کو گانے کی ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی تو مداح حیران رہ گئے۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

اداکارہ نے اپنی بہن کے گانے کی مختصر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ افشین حیات نے 'جلن' ڈرامے کے گانے 'یاد یاد' کو گانے کی کوشش کی ہے، ساتھ ہی انہوں نے مداحوں سے گانا سننے کی فرمائش بھی کی۔

مہوش حیات نے لکھا کہ انہیں یقین ہے کہ مداحوں کو بھی ان کی بہن افشین حیات کا گانا پسند آئے گا تاہم مداحوں نے ان کی بہن کی آواز کی زیادہ تعریفیں نہیں کیں۔

افشین حیات نے 'جلن' ڈرامے کے گانے 'یاد یاد' کو گزشتہ ماہ 29 کو اپنے یوٹیوب چینل پر جاری کیا تھا، جسے خاص پذیرائی نہ مل سکی اور وہ اس سے قبل بھی دوسرے گلوکاروں کے گائے گئے گانوں کی ویڈیوز جاری کر چکی ہیں۔

افشین حیات نے ابتدائی طور پر 8 ماہ قبل بھارتی فلم 'مرجاواں' کے گانے 'تم ہی آنا' کے گانے کی ویڈیو جاری کی تھی، جسے بھی کوئی خاص پذیرائی نہیں مل سکی تھی۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

علاوہ ازیں افشین حیات نے دیگر گلوکاروں کے گائے گئے گانوں کی ویڈیوز بھی جاری کیں مگر انہیں کوئی خاص پذیرائی نہیں مل سکی۔

افشین حیات گلوکاری کے علاوہ خواتین کی خوبصورتی بڑھانے کی ٹپس کی ویڈیوز بھی یوٹیوب اور انسٹاگرام پر شیئر کرتی رہتی ہیں۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

افشین حیات گلوکاری کے علاوہ بیوٹی ٹپس بھی دیتی ہیں، تاہم تاحال وہ کسی بڑے منصوبے میں گلوکاری کرتی نہیں دکھائی دیں، وہ میوزیکل بینڈ کایا کی رکن بھی ہیں، انہوں نے محض 10 سال کی عمر میں گلوکاری کا آغاز کیا تھا تاہم تاحال انہیں کسی خاص گانے کی وجہ سے شہرت حاصل نہیں ہوئی۔

مہوش حیات کے بھائی دانش حیات بھی موسیقی سے وابستہ ہیں تاہم وہ بھی اپنی بہن کے مقابلے کم شہرت رکھتے ہیں۔

تبصرے (1) بند ہیں

rizwan Dec 04, 2020 02:38pm
is na to behayee mein mehwish hayat ka record bhi break kar dia hai

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024