• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

سیاہ فام امریکی اداکارہ اور ڈاکٹر انتھونی فاکی 'پیپل آف دی ایئر' قرار

شائع December 3, 2020
جارج کلونی، سلینا گومز سمیت ان چاروں افراد کو چیلنجنگ سال 2020 کے دوران دنیا میں مثبت اثر کے باعث منتخب کیا گیا— فوٹوز: شٹراسٹاک/ اے پی
جارج کلونی، سلینا گومز سمیت ان چاروں افراد کو چیلنجنگ سال 2020 کے دوران دنیا میں مثبت اثر کے باعث منتخب کیا گیا— فوٹوز: شٹراسٹاک/ اے پی

پیپل میگزین نے رواں سال 2020 میں مثبت کردار ادا کرنے پر امریکی اداکار جارج کلونی، امریکی گلوکارہ سلینا گومز، اداکارہ ریجنا کنگ اور امریکی انسٹی ٹیوٹ برائے الرجی اور متعدی امراض کے ڈائریکٹر ڈاکٹر انتھونی فاکی کو 'پیپل آف دی ایئر' قرار دے دیا۔

میگزین نے گزشتہ روز رواں برس کے 'پیپل آف دی ایئر' کا اعلان کیا اور ان چاروں افراد کو چیلنجنگ سال 2020 کے دوران دنیا میں مثبت اثر کے باعث منتخب کیا گیا۔

خیال رہے کہ پیپل میگزین ہر سال، مثبت کردار ادا کرنے والے 4 افراد کو 'پیپل آف دی ایئر قرار دیتا ہے۔

جارج کلونی، ڈاکٹر انتھونی فاکی، سلینا گومز اور ریجنا کنگ کی تصاویر میگزین کے کورز پر علیحدہ علیحدہ شائع کی جائیں گی۔

امریکی خبررساں ادارے 'اے پی' کی رپورٹ کے مطابق جارج کلونی ان کی آنے فلم 'مڈنائٹ اسکائے' کے لیے آسکر دیے جانے کا امکان ہے۔

—فوٹو: پیپل میگزین
—فوٹو: پیپل میگزین

تاہم اداکار جارج کلونی اپنے امدادی کاموں کی وجہ سے بھی توجہ کا مرکز بنے۔

انہوں نے امریکی سیاہ فام جارج فلائیڈ کی موت کے بعد مساوی انصاف کے اقدام میں 5 لاکھ ڈالر عطیہ کیے ۔

علاوہ ازیں جارج کلونی نے اٹلی، لندن اور لاس اینجلس میں کورونا وائرس کے امدادی کاموں کے لیے بھی 10 لاکھ ڈالر عطی کیے تھے۔

کورونا وائرس کی وبا کے پھیلاؤ کے دوران امریکا کے انسٹی ٹیوٹ برائے الرجی اور متعدی امراض کے ڈائریکٹر ڈاکٹر انتھونی فاکی نے عوام کو عالمی وبا سے متعلق ہدایات فراہم کیں۔

نیشنل انسٹی ٹیوٹ برائے الرجی اور متعدی امراض کے ڈائریکٹر کی حیثیت سے وہ قوم کو کورونا وائرس سے نمٹنے سے متعلق معلومات دینے کا سب سے بڑا ذریعہ بنے۔

—فوٹو: پیپل میگزین
—فوٹو: پیپل میگزین

دوسری جانب سلینا گومز نے رواں برس 'ریئر ' کے نام سے میوزک البم ریلیز کی تھی اور ایچ بی او میکس پر ' سلینا+شیف ' نامی کوکنگ شو کی میزبانی بھی کی تھی۔

اس کے علاوہ انہوں نے اپنے میک اپ برانڈ ریئر بیوٹی لانچ کیا جس کا ہدف لوگوں کو ذہنی صحت سے متعلق اقدامات تک رسائی کے لیے 10 برس میں 10 کروڑ ڈالر فنڈ جمع کرنا ہے۔

—فوٹو: پیپل میگزین
—فوٹو: پیپل میگزین

سیاہ فام امریکی اداکارہ ریجنا کنگ جنہوں نے رواں برس ایمی ایوارڈ جیتا تھا، انہوں نے لوگوں کو ووٹ ڈالنے کی ترغیب دینے کے لیے اپنی آواز کا استعمال کیا۔

انہوں نے عالمی وبا کے دوران پسماندہ طبقات کی مدد کے لیے اور نہتے سیاہ فام افراد کے خلاف پولیس کے تشدد پر آواز اٹھائی۔

علاوہ ازیں ریجنا کنگ نے 'ون نائٹ ان میامی' سے ہدایت کاری کے میدان میں ڈیبیو کیا اور امکان ہے کہ وہ آسکر ایوارڈز کی دوڑ میں بھی شامل ہوں گی۔

—فوٹو: پیپل میگزین
—فوٹو: پیپل میگزین

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024