• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

کیا یوٹیوب اسٹار شاہ ویر جعفری کی منگنی ہورہی ہے؟

شائع December 3, 2020
سوشل میڈیا پر یہ خبریں زیر گردش ہیں کہ یوٹیوب اسٹار دسمبر کی 9 تاریخ کو منگنی کرنے جارہے ہیں— فوٹو: انسٹاگرام
سوشل میڈیا پر یہ خبریں زیر گردش ہیں کہ یوٹیوب اسٹار دسمبر کی 9 تاریخ کو منگنی کرنے جارہے ہیں— فوٹو: انسٹاگرام

پاکستانی نژاد کینیڈین یوٹیوب اسٹار شاہ ویر جعفری اپنی ویڈیوز کے باعث پاکستان بھر سمیت دنیا بھر میں مقبول ہیں اور اب ان کے حوالے سے سوشل میڈیا پر خبریں زیر گردش ہیں کہ وہ منگنی کرنے جارہے ہیں۔

اپنے منفرد انداز کی وجہ سے شاہ ویر جعفری کافی شہرت رکھتے ہیں اور یوٹیوب پر ان کے لاکھوں فالوورز ہیں۔

حال ہی میں سوشل میڈیا پر یہ خبریں زیر گردش ہیں کہ یوٹیوب اسٹار شاہ ویر جعفری دسمبر کی 9 تاریخ کو منگنی کرنے جارہے ہیں۔

مزید پڑھیں: مہوش حیات نے یوٹیوب اسٹار سے 'شادی' کرلی

اس حوالے سے سوشل میڈیا پر شاہ ویر جعفری کی منگنی کے دعوت نامے کی تصویر وائرل ہورہی ہے جس کے مطابق ان کی متوقع منگنی 9 دسمبر کو ہوگی۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

وائرل ہونے والے دعوت نامے کے مطابق مقبول ولاگر عائشہ نامی لڑکی سے منگنی کررہے ہیں۔

اس کے ساتھ ہی سوشل میڈیا پر ان کی متوقع منگیتر کی تصاویر بھی زیر گردش ہیں اور کہا جارہا ہے کہ وہ عائشہ بیگ نامی لڑکی سے منگنی کرنے والے ہیں اور کہا جارہا ہے کہ ان کا ' عائشہ بیگ کووچر ' کے نام سے انسٹاگرام بیچ ہے۔

تاہم اب تک شاہ ویر جعفری کی جانب سے ابھی تک اپنی منگنی کی خبروں اور دعوت نامے سے متعلق کوئی تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی۔

— فوٹو: انسٹاگرام
— فوٹو: انسٹاگرام

اس سے قبل شاہ ویر جعفری اور پاکستانی ٹی وی اداکارہ نور خان کے تعلق کی افواہیں بھی تھیں، دونوں کو ساتھ دیکھا بھی گیا تھا اور انہوں نے ایک ساتھ ولاگز بھی بنائے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: ابرارالحق کے نئے گانے کی 'چمکیلی' مہوش حیات

تاہم بعدازاں نور خان نے ایک نجی ٹی وی کے شو میں کہا تھا کہ دونوں کے درمیان صرف دوستی ہے اور انہوں نے یہ بھی کہا تھا شاہ ویر ان کے بھائی جیسے ہیں۔

بعدازاں شاہ ویر جعفری نے خود بھی اس معاملے پر وضاحت کی تھی۔

گزشتہ برس انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اداکارہ مہوش حیات کے ساتھ ایک تصویر شیئر کرکے اعلان کردیا کہ مہوش حیات اور انہوں نے شادی کرلی ہے جبکہ وہ ایک گانے ' چمکیلی' کی ویڈیو کے لیے اکٹھے ہوئے تھے۔

— فوٹو: انسٹاگرام
— فوٹو: انسٹاگرام

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024