• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

دہشتگردوں کی مالی معاونت: جماعت الدعوۃ کے مزید 4 رہنماؤں کو سزائیں

شائع December 3, 2020
عدالت نے حتمی دلاٸل سننے کے بعد جرم ثابت ہونے پر 4 مجرموں کو سزائیں سنائیں — اے ایف پی فائل فوٹو
عدالت نے حتمی دلاٸل سننے کے بعد جرم ثابت ہونے پر 4 مجرموں کو سزائیں سنائیں — اے ایف پی فائل فوٹو

لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے کالعدم جماعت الدعوۃ کے 4 رہنماؤں کو دہشتگردوں کی مالی معاونت سے متعلق دو مقدمات میں سزائیں سنا دیں۔

انسداد دہشت گردی عدالت نمبر 3 کے جج اعجاز احمد بٹر نے حافظ عبدالسلام بن محمد، پروفیسر حافظ عبدالرحمن مکی اور محمد اشرف کو ساڑھے پندرہ، پندرہ سال قید کی سزا سنائی۔

مزید پڑھیں: دہشتگردوں کی مالی معاونت کے کیس میں جماعت الدعوۃ کے 2 رہنماؤں کی سزائیں معطل

علاوہ ازیں عدالت نے دوسرے مقدمے میں حافظ عبدالسلام بن محمد اور پروفیسر ظفر اقبال کو ساڑھے پندرہ، پندرہ سال قید کی سزا سنائی۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پروفیسر حافظ عبدالرحمن مکی کو دونوں مقدمات میں 6، 6 ماہ قید کی سزا سنائی۔

عدالت نے مجرمان کو دونوں مقدمات میں الگ الگ ایک لاکھ 70 ہزار روپے جرمانہ کی سزا بھی سنائی۔

ملزمان پر دہشتگروں کی مالی معاونت کے الزامات تھے اور ان کے خلاف سی ٹی ڈی نے مقدمات درج کر رکھے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور: جماعۃ الدعوۃ کے 3 رہنماؤں کو مزید 2 مقدمات میں قید کی سزائیں

خیال رہے کہ 11 نومبر کو اسی عدالت نے جماعت الدعوۃ کے تین رہنماؤں کو مزید 2 مقدمات میں سزائیں سنائی تھیں جبکہ پانچ رہنماؤں پر 5 مقدمات میں فرد جرم بھی عائد کر دی گئی تھیں۔

مقدمہ نمبر 24/19 کی سماعت ہوئی تھی جس میں پروفیسر ظفر اقبال اور یحییٰ مجاہد کو مجموعی طور پر 16، 16 سال جبکہ پروفیسر حافظ عبدالرحمٰن مکی کو ایک سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

اسی طرح یحییٰ مجاہد کو ایک اور مقدمہ 29/19 میں بھی 16 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

واضح رہے کہ 5 نومبر کو بھی اے ٹی سی نے کالعدم جماعت الدعوۃ کے 3 رہنماؤں کو 2 مزید مقدمات میں سزائیں سنائی تھیں۔

خیال رہے کہ 13 اگست 2020 کو لاہور ہائیکورٹ نے دہشت گردوں کی مالی معاونت اور زمینوں پر قبضے کے کیس میں جماعت الدعوۃ کے 2 رہنماؤں کی سزائیں معطل کرتے ہوئے ان کی رہائی کے احکامات جاری کردیے تھے۔

مزید پڑھیں: دہشتگردی کی مالی معاونت کے کیس میں جماعت الدعوۃ کے 4 رہنماؤں کو سزا

عدالت عالیہ کے جسٹس اسجد جاوید گورال اور جسٹس وحید خان پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے جماعت الدعوۃ کے رہنما حافظ عبدالرحمٰن مکی اور حافظ عبدالسلام کی سزاؤں کے خلاف درخواستوں پر سماعت کی تھی۔

اس سے قبل 18 جون کو لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے دہشت گردوں کی مالی معاونت کے کیسز میں جماعت الدعوۃ کے 4 رہنماؤں کو سزا سنائی تھی۔

یاد رہے کہ سی ٹی ڈی نے 2015 میں مذکورہ مجرمان کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997 کے سیکشنز 11-ایف(2)(5)(6)، 11-ایچ(2)، ایچ-آئی، 11-این اور جے-2 کے تحت ایف آئی آر درج کی تھی۔

قبل ازیں 12 فروری 2020 کو اے ٹی سی نمبر ایک نے جماعت الدعوۃ کے سربراہ حاٖفظ محمد سعید اور ملک ظفر اقبال کو 5، 5 برس قید کی سزا سنائی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024