• KHI: Fajr 5:50am Sunrise 7:12am
  • LHR: Fajr 5:30am Sunrise 6:57am
  • ISB: Fajr 5:39am Sunrise 7:08am
  • KHI: Fajr 5:50am Sunrise 7:12am
  • LHR: Fajr 5:30am Sunrise 6:57am
  • ISB: Fajr 5:39am Sunrise 7:08am

نیو کراچی میں گھر میں سلنڈر دھماکا، ایک بچہ جاں بحق، 6 زخمی

شائع December 3, 2020
دھماکے کے نتیجے میں 6 افراد زخمی بھی ہوئے—اسکرین شاٹ
دھماکے کے نتیجے میں 6 افراد زخمی بھی ہوئے—اسکرین شاٹ

کراچی کے علاقے نیو کراچی میں ایگ گھر میں ہونے والے سلینڈر دھماکے میں ایک بچہ جاں بحق جبکہ 6 افراد زخمی ہوگئے۔

دھماکے کے فوری بعد سیکیورٹی اور ریسکیو ادارے جائے وقوع پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا۔

اس حوالے سے تھانہ بلال کالونی پولیس نے بتایا کہ نیو کراچی سیکٹر 5 ڈی میں دعا چوک کے قریب ایک مکان میں سلینڈر دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں ایک فرد جاں بحق جبکہ 6 زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق دھماکے کے بعد آگ بھجانے والی گاڑیاں اور پولیس حفاظتی سامان کے ساتھ موقع پر پہنچ گئیں۔

مزید پڑھیں: کراچی: گلشن اقبال میں مسکن چورنگی کے قریب دھماکا، 5 افراد جاں بحق

انہوں نے بتایا کہ دھماکے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کو طبی علاج کے لیے عباسی شہید ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

واقعے میں جاں بحق ہونے والے کی شناخت مظہر ولد عادل کے نام سے ہوئی جبکہ زخمیوں میں 7 سالہ فصیح الرحمٰن ولد عادل، 13 سالہ سیدہ غازی ولد عدیل شامل ہیں۔

اس کے علاوہ عادل ولد سید مظاہر حیسن اور نوشین زوجہ عادل حسین بھی دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہوئے جن کی عمریں 30 سے 35 سال کے درمیان بتائی گئیں۔

پولیس کے مطابق دھماکے میں زخمی ہونے والوں میں دیگر زخمیوں میں 25 سالہ صبا ولد عتیق اور سیف اللہ ولد عادل شامل ہے جس کی عمر 10 سے 12 سال کے درمیان ہے۔

پولیس نے بتایا کہ دھماکا سے متعلق مزید تفیتش کی جارہی ہے۔

خیال رہے کہ 21 اکتوبر کے مہینے میں کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں مسکن چورنگی کے قریب ایک عمارت میں دھماکا ہوا تھا، جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 20 زخمی ہوگئے تھے۔

دھماکے سے متعلق اسٹیش ہاؤس افسر (ایس ایچ او) مبینہ ٹاؤن نے ابتدائی طور پر بتایا تھا کہ بظاہر یہ سلینڈر دھماکا لگتا تھا لیکن بعد ازاں ابتدائی رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ دھماکا ’گیس کے اخراج‘ کے باعث ہوا اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کو میٹل اور چولہے کے برنر کے ٹکڑے ملے تھے۔

ویڈیو دیکھیں: کراچی: مسکن چورنگی دھماکے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی

اس سے قبل 20 اکتوبر کو کراچی کے علاقے شیریں جناح کالونی میں ریموٹ کنٹرول دھماکا ہوا تھا جس کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) جنوبی شیراز نذیر نے بتایا تھا کہ دھماکا ایک دکان کے باہر بس ٹرمنل کے قریب ہوا تھا جس میں 5 افراد زخمی ہوئے تھے۔

قبل ازیں 5 اگست کو کراچی میں یونیورسٹی روڈ پر بیت المکرم مسجد کے قریب جماعت اسلامی کی کشمیر ریلی میں دستی بم حملے میں 33 افراد زخمی ہوئے تھے۔

ایس ایس پی شرقی ساجد سدوزئی نے کہا تھا کہ ریلی میں 2 نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے آر جی ڈی ون گرینیڈ پھینکا اور فرار ہوگئے جبکہ یہ پلانٹڈ بم دھماکا نہیں تھا۔

کارٹون

کارٹون : 19 دسمبر 2024
کارٹون : 18 دسمبر 2024