• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

شان نے اسحٰق ڈار اور ان جیسے لوگوں کو پاکستان کی بدنامی کا سبب قرار دے دیا

شائع December 3, 2020
اداکار کے مطابق اسحٰق ڈارر اور ان جیسے لوگ دنیا میں ملک کو بدنام کر رہے ہیں — فائل فوٹو: فیس بک
اداکار کے مطابق اسحٰق ڈارر اور ان جیسے لوگ دنیا میں ملک کو بدنام کر رہے ہیں — فائل فوٹو: فیس بک

سینئر اداکار شان شاہد نے حال ہی میں برطانوی نشریاتی ادارے برٹش براڈکاسٹنگ کارپوریشن (بی بی سی) کو دیے گئے سابق وزیر خزانہ اسحٰق ڈار کے انٹرویو پر رد عمل دیتے ہوئے انہیں ملک کی بدنامی کا باعث قرار دے دیا۔

شان شاہد نے اسحٰق ڈار کی تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ ان کے جھوٹ کی وجہ سے دنیا بھر میں پاکستان کا نام خراب ہو رہا ہے۔

شان شاہد نے سابق وزیر خزانہ کے خلاف ٹوئٹ کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کو مینشن کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اسحٰق ڈار اور ان جیسے دیگر جھوٹے افراد کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے۔

شان نے اسحٰق ڈار اور ان جیسے دیگر لوگوں کو سیاست کا بدنما داغ بھی قرار دیا—اسکرین شاٹ
شان نے اسحٰق ڈار اور ان جیسے دیگر لوگوں کو سیاست کا بدنما داغ بھی قرار دیا—اسکرین شاٹ

شان شاہد نے تجویز دی کہ حکام کو ایک دیوار بنانی چاہیے، جس پر ایسے تمام جھوٹے افراد کی تصاویر آویزاں کرکے قوم کو ان کا مکروہ چہرا دکھایا جائے اور عوام کو بتایا جائے کہ جھوٹ کی جیت کبھی بھی نہیں ہوسکتی۔

یہ بھی پڑھیں: فوج بطور ادارہ نہیں، کچھ لوگ جمہوریت کو کمزور کر رہے ہیں، اسحٰق ڈار

انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ اسحٰق ڈار جیسے لوگ اپنی روح کو بیچ کر غلط طریقے سے دولت بناتے ہیں اور حکومت کو ان سے پوری دولت لینی چاہیے۔

اداکار نے مطالبہ کیا کہ اسحٰق ڈار اور ان جیسے لوگوں کو پاکستان کی سیاسی تاریخ پر ایک داغ کی مانند سمجھا جانا چاہیے۔

شان شاہد کی مذکورہ ٹوئٹ پر کئی افراد نے ان کی حمایت کی جب کہ درجنوں افراد نے ان سے اختلاف بھی کیا۔

شان شاہد نے اسحٰق ڈار کے بی بی سی پر انٹرویو نشر ہونے کے بعد ٹوئٹ کی تھی۔

اسحٰق ڈار کا انٹرویو بی بی سی کے پروگرام ہارڈ ٹاک پر یکم دسمبر کو نشر ہوا تھا۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم عمران خان کا اسحٰق ڈار کے انٹرویو پر دلچسپ تبصرہ

انٹرویو میں اسحٰق ڈار کا کہنا تھا کہ وہ فوج پر بطور ادارہ جمہوری عمل کو کمزور بنانے کا الزام عائد نہیں کرتے بلکہ یہ کچھ لوگوں کی خواہش اور منصوبہ ہے اور یہ وہی لوگ ہیں جو پاکستان میں مارشل لا نافذ کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ 'نواز شریف وزیر اعظم یا عام شہری کی حیثیت سے فوج کے مخالف نہیں، وہ کچھ افراد کو قصوروار ٹھہراتے ہیں، یہ چیز اعلیٰ قیادت میں شروع ہوتی ہے، ڈان لیکس کی تاریخ سے آپ واقف ہوں گے، ہم نے ایف اے ٹی ایف میں پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالا تھا'۔

انہوں نے کہا کہ 'نواز شریف جمہوریت اور پارلیمان کی بالادستی کے لیے لڑ رہے ہیں، اس میں کیا برائی ہے؟

اسحٰق ڈار کے انٹرویو پر حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں سمیت کئی افراد نے انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا تھا۔

تبصرے (3) بند ہیں

KHAN Dec 03, 2020 01:01pm
ٹانگنے کی بات ایک جج صاحب نے بھی کی تھی مگر وہ کچھ لوگوں کو پسند نہیں آئی تھی۔
Ansari Dec 03, 2020 04:53pm
Whether Mr. Shan has seen the Complete interview! What we are doing to a person who lead this country to GDP 5.89% (highest in history). Such reckless comments upon the heroes and Benefactors are pitiable - Nation is paying the price for this Naqadri.
MIT Raath Dec 03, 2020 11:43pm
ملکی معیشت دی اِٹ نال اِٹ بجا کے رکھ دِتی ایس فنانس منسٹر نے. اجے وی ایہہ ھیرو نیں؟؟

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024