• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

پنجاب: رشتہ کرانے والی خاتون مبینہ اجتماعی زیادتی کا شکار

شائع December 2, 2020
— فائل فوٹو: اے پی
— فائل فوٹو: اے پی

پنجاب کے ضلع بھکر میں پولیس نے رشتہ کرانے والی خاتون کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی کا مقدمہ درج کرلیا۔

بھکر کے علاقے دریا خان کے پولیس تھانہ صدر میں خاتون نے اجتماعی زیادتی سے متعلق درخواست پیش کی۔

مزید پڑھیں: لاہور: اداکارہ کا ریپ کرنے کے الزام میں پولیس اہلکار گرفتار

پولیس نے بتایا کہ مذکورہ خاتون کی جانب سے اس سے پہلے بھی زیادتی کے مقدمات جھنگ اور بھکر کے تھانوں میں درج کرائے گئے ہیں۔

پولیس کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق جھنگ شہر کی رہائشی خاتون نے پولیس تھانہ صدر دریا خان میں درخواست جمع کرائی جس میں خاتون نے دعویٰ کیا کہ وہ رشتہ کروانے کا کام کرتی ہیں۔

جمع کرائی گئی درخواست میں خاتون نے کہا کہ جب وہ رشتہ کروانے کے سلسلے میں جھنگ سے براستہ سرگودھا دریاخان پہنچی تو وہاں 3 ملزمان نے انہیں ریسیو کیا۔

مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بننے والی خاتون نے درخواست میں کہا کہ ایک ملزم کے اہلخانہ کے ساتھ ان کا پہلے بھی آنا جانا تھا اس لیے وہ ان کے ساتھ گاڑی میں بیٹھ گئی۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب: اہلِخانہ کی موجودگی میں خاتون کا 'گینگ ریپ'

پولیس نے خاتون کا حوالہ دے کر بتایا کہ ملزمان نے خاتون کو زبردستی اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا اور پھر انہیں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

پولیس تھانہ دریا خان نے خاتون کی اطلاع پر ابتدائی رپورٹ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔

اس حوالے سے ڈی ایس پی دریا خان عامر عباس شیرازی نے بتایا کہ خاتون کی جانب سے درخواست موصول ہوتے ہی کارروائی شروع کردی گئی ہے، لیکن تاحال میڈیکل رپورٹ نہیں ملی سکی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ خاتون کی جانب سے پہلے بھی بھکر اور جھنگ کے مختلف تھانوں میں اسی نوعیت کی درخواستیں دے کر مقدمات درج کروائے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: موٹروے پر مدد کی متلاشی خاتون کا 'ڈاکوؤں' نے 'گینگ ریپ' کردیا

ڈی ایس پی نے بتایا کہ ’ان مقدمات سے معاملہ مشکوک لگتا ہے، مزید تفتیش کے لیے واقعات کا فرانزک ٹیسٹ بھی کروایا جارہا ہے جبکہ موبائل ڈیٹا بھی اکٹھا کیا جارہا یے‘۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024