• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

سام سنگ گلیکسی نوٹ سیریز ختم کرنے کے لیے تیار

شائع December 2, 2020
گلیکسی نوٹ 20 اور نوٹ 20 الٹرا — فوٹو بشکریہ سام سنگ
گلیکسی نوٹ 20 اور نوٹ 20 الٹرا — فوٹو بشکریہ سام سنگ

سام سنگ کا گلیکسی نوٹ چند مقبول ترین اسمارٹ فونز میں سے ایک ہے جس نے بڑی اسکرین والی ڈیوائسز کو دنیا بھر میں مقبول کیا۔

پہلا گلیکسی نوٹ 5.3 انچ اسکرین کے ساتھ تھا جو آج تو چھوٹا محسوس ہوتا ہے مگر اس دور میں سب سے بڑا تھا جس کے ساتھ اسٹائلوس یا ایس پین کی شکل میں نئی ٹیکنالوجی کی فراہم کی گئی تھی۔

مگر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ 2020 نوٹ سیریز کے فونز کے لیے آخری سال ثابت ہوسکتا ہے۔

رائٹرز کی ایک رپورٹ کے مطابقق سام سنگ کی جانب سے 2021 میں گلیکسی نوٹ سیریز کو ختم کرنے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے اور اس کی جگہ فولڈ ایبل فونز پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔

رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ کمپنی کی جانب سے 2021 میں گلیکسی نوٹ کے نئے ورژن کی تیاری کی منصوبہ بندی نہیں کی جارہی۔

خیال رہے کہ کچھ عرصے سے ایسی رپورٹس سامنے آرہی تھیں مگر انہیں افواہیں قرار دیا جارہا تھا مگر اب رائٹرز نے ٹھوس شواہد پیش کیے ہیں کہ سام سنگ اپنے آئیکونک فون کو ختم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ نوٹ سیریز کی جگہ ایس 21 سیریز کے ایک فون اور فولڈ ایبل فون کے نئے ورژن میں ایس پین سپورٹ دی جائے گی۔

رپورٹ کے مطابق کمپنی نے اس حوالے سے بیان دینے سے گریز کیا۔

ریسرچ کمپنی کاؤنٹر پوائنٹ کے ایک تجزیہ کار ٹام کانگ نے بتایا کہ اس سال نوٹ سیریز کے فونز کی فروخت 80 لاکھ کی بجائے 5 لاکھ رہنے کی توقع ہے۔

انہوں نے کہا کہ رواں سال فلیگ شپ فونز کی طلب میں کمی آئی اور بیشتر افراد نئے فونز کے خواہشمند نہیں۔

خیال رہے کہ گلیکسی نوٹ 20 کو اگست میں 999 ڈالرز میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا تھا جبکہ اس کے مقابلے میں آئی فون 12 کی قیمت 799 ڈالرز سے شروع ہوتی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024