• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:33pm Maghrib 5:10pm
  • ISB: Asr 3:34pm Maghrib 5:12pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:33pm Maghrib 5:10pm
  • ISB: Asr 3:34pm Maghrib 5:12pm

شوبز میں واپسی کے عندیے کے بعد حمزہ علی عباسی کا کتاب لکھنے کا اعلان

شائع December 2, 2020
حمزہ علی عباسی نے ایک مرتبہ پھر اپنے مداحوں کو یہ بتا کر حیرت میں مبتلا کردیا کہ وہ اب  کتاب لکھ رہے ہیں—فوٹو:انسٹاگرام
حمزہ علی عباسی نے ایک مرتبہ پھر اپنے مداحوں کو یہ بتا کر حیرت میں مبتلا کردیا کہ وہ اب کتاب لکھ رہے ہیں—فوٹو:انسٹاگرام

نومبر 2019 میں شوبز سے طویل عرصے تک کنارہ کشی اختیار کرنے والے حمزہ علی عباسی نے محض ایک سال سے بھی کم عرصے بعد واپسی کا عندیہ دیا تھا۔

اور اب حمزہ علی عباسی نے ایک مرتبہ پھر اپنے مداحوں کو یہ بتا کر حیرت میں مبتلا کردیا کہ وہ اب کتاب لکھ رہے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کی گئی ایک ٹوئٹ میں حمزہ علی عباسی نے بتایا کہ وہ ایک کتاب لکھ رہے ہیں اور ظاہر ہے وہ کتاب خدا سے متعلق ہوگی۔

حمزہ علی عباسی نے اپنی ٹوئٹ میں بتایا کہ انہیں اُمید ہے کہ ان کی کتاب جون 2021 تک مکمل ہوجائے گی۔

مزید پڑھیں: حمزہ علی عباسی کا 'اداکاری سے کنارہ کشی' کا اعلان

اداکار نے مزید لکھا کہ کتاب مکمل کرنے کے دوران وہ سوشل میڈیا پر کچھ عرصہ غیر فعال رہیں گے۔

بعدازاں گزشتہ برس 14 نومبر کو حمزہ علی عباسی نے بھی ایک خصوصی ویڈیو جاری کر کے اداکاری سے دوری کا اعلان کردیا تھا جس کے بعد ان کے مداح یہ خبر سن کر کافی افسردہ ہوگئے تھے۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

تاہم 2 مارچ کو ایک ٹوئٹر پیغام میں واضح کیا تھا کہ انہوں نے اداکاری چھوڑی نہیں البتہ کچھ عرصے کے لیے دوری اختیار کی ہے۔

اداکار نے مزید لکھا کہ 'میں نے صرف ایک طویل بریک لیا تاکہ میں اپنے دین کے لیے وقت نکال سکوں، اُمید ہے میں پروجیکٹس بنانے کے ساتھ ایسے پروجیکٹس میں اداکاری بھی کروں جو ان حدود کو مدنظر رکھتے ہوئے بنائے گئے ہوں جو اللہ نے ہمارے لیے طے کیں'۔

یہ بھی پڑھیں: اداکاری چھوڑی نہیں صرف بریک لیا ہے، حمزہ علی عباسی

بعدازاں رواں برس ستمبر میں نجی ٹی وی ایکسپریس کے ریئلٹی کامیڈی شو 'کسوٹی آن لائن' میں میزبان احمد علی بٹ کی جانب سے شوبز چھوڑنے کا سوال پوچھے جانے پر حمزہ علی عباسی نے واضح کیا تھا کہ انہوں نے شوبز کو خیرباد نہیں کہا تھا بلکہ انہوں نے کچھ وقفہ لیا تھا۔

حمزہ علی عباسی کے کیریئر پر نظر ڈالیں تو انہوں نے کیریئر کا آغاز 2006 میں تھیٹر سے کیا تھا، بعدازاں انہوں نے 'مڈ ہاؤس اینڈ دی گولڈن ڈول' نامی فیچر فلم کی ہدایات بھی دیں۔

—فائل فوٹو:فیس بک
—فائل فوٹو:فیس بک

وہ 'وار'، 'میں ہوں شاہد آفریدی'، 'جوانی پھر نہیں آنی' اور 'پرواز ہے جنون' جیسی فلموں میں بھی اداکاری کرچکے ہیں۔

اداکار کا پہلا ڈراما 'میرے درد کو جو زبان ملے' 2012 میں سامنے آیا، اس کے بعد انہوں نے 'پیارے افضل' اور 'من مائل' جیسے کامیاب ڈراموں میں کام کیا۔

مزید پڑھیں: حمزہ علی عباسی کا شوبز میں واپسی کا عندیہ

حمزہ علی عباسی نے جس وقت شوبز سے طویل عرصے تک کنارہ کشی کا اعلان کیا تھا، اس وقت ان کی آنے والی ایکشن فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ تکمیل کے آخری مراحل میں تھی اور اب اس فلم کی شوٹنگ مکمل ہوچکی ہے۔

—فوٹو:انسٹاگرام
—فوٹو:انسٹاگرام

تاہم کاپی رائٹس اور بعد ازاں کورونا کی وبا کے باعث اس کی ریلیز تاخیر کا شکار ہوئی، لیکن اب خیال کیا جا رہا ہے کہ ممکنہ طور پر ان کی مذکورہ رواں سال کے آخر یا پھر آئندہ سال کے آغاز میں ریلیز کی جائے گی۔

دی لیجنڈ آف مولا جٹ میں حمزہ علی عباسی کے ساتھ فواد خان اور ماہرہ خان جیسے اداکار بھی ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024