• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm

جبران ناصر کا ساتھ ملنے پر منشا پاشا خود کو 'خوش قسمت' سمجھنے لگیں

شائع December 2, 2020
منشا پاشا اور جبران ناصر نے دسمبر 2019 میں منگنی کی تھی—فائل فوٹو: فیس بک
منشا پاشا اور جبران ناصر نے دسمبر 2019 میں منگنی کی تھی—فائل فوٹو: فیس بک

'لال کبوتر' اداکارہ منشا پاشا یوں تو آج کل ٹی وی اور فلموں سے دور ہیں تاہم وہ سوشل میڈیا پر متحرک رہنے کی وجہ سے خبروں میں رہتی ہیں۔

حال ہی میں انہوں نے ایک مداح کی ٹوئٹ کا جواب دیا تو وہ میڈیا اور مداحوں کی نظروں میں آگئیں اور ان کا جواب کافی لوگوں کو پسند بھی آیا۔

ہوا کچھ یوں کہ سحر نامی لڑکی کی جانب سے کی گئی ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے منشا پاشا نے جبران ناصر کا ساتھ اور پیار ملنے پر خود کو 'خوش قسمت' قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں: منشا پاشا اور جبران ناصر نے منگنی کرلی

محترمہ سحر کی جانب سے جبران ناصر کی تعریف میں کی گئی ایک ٹوئٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے منشا پاشا کو مینشن کیا گیا تھا، جس میں اداکارہ کو 'خوش قسمت' قرار دیا گیا تھا۔

مداح خاتون نے جبران ناصر کی تعریف میں کی گئی ٹوئٹ کو شیئر کرتے ہوئے سماجی رہنما و قانون دان کو سچا ہیرو قرار دیا اور منشا پاشا کو مینشن کرتے ہوئے لکھا کہ وہ 'خوش قسمت' ہیں کہ انہیں جبران ناصر کا پیار اور ساتھ ملا۔

خاتون مداح نے جبران ناصر کے لیے تعریفی ٹوئٹ شیئر کی تھی—اسکرین شاٹ
خاتون مداح نے جبران ناصر کے لیے تعریفی ٹوئٹ شیئر کی تھی—اسکرین شاٹ

محترمہ سحر نے اپنی ٹوئٹ میں منشا پاشا کو 'خوش قسمت' قرار دیتے ہوئے لکھا کہ جبران ناصر جو کہتے ہیں وہ کر کے دکھاتے ہیں اور وہ واقعی اصلی ہیرو ہیں۔

منشا پاشا نے محترمہ سحر نامی مداح کی ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے اپنے 'خوش قسمت' ہونے کا اعتراف کیا۔

مزید پڑھیں: منشا پاشا دوستوں کی جانب سے دی گئی ’سرپرائز‘ پارٹی سے خوش

اداکارہ نے خاتون کو جواب دیتے ہوئے مسکرانے کی ایموجی کا استعمال بھی کیا اور اعتراف کیا کہ ہاں وہ واقعی 'خوش قسمت' ہیں۔

خاتون مداح کی ٹوئٹ پر اداکارہ نے جواب دیتے ہوئے اپنے خوش قسمت ہونے کا اعتراف کیا—اسکرین شاٹ
خاتون مداح کی ٹوئٹ پر اداکارہ نے جواب دیتے ہوئے اپنے خوش قسمت ہونے کا اعتراف کیا—اسکرین شاٹ

ساتھ ہی منشا پاشا نے ٹوئٹ کرنے والی خاتون سمیت تمام طلبہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا اور کہا کہ وہ طلبہ کے لیے دعاگو رہیں گی کہ وہ ہمیشہ حق و سچ کے لیے اٹھ کھڑے ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: جبران ناصر کا واٹس ایپ اکاؤنٹ ہیک ہوگیا

خیال رہے کہ منشا پاشا نے دسمبر 2019 میں جبران ناصر سے منگنی کرلی تھی اور دونوں جلد شادی کا ارادہ بھی رکھتے ہیں۔

اداکارہ جبران ناصر کے ساتھ تصاویر و ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر شیئر کرتی رہتی ہیں۔

گزشتہ ماہ اکتوبر میں اداکارہ نے اپنی 33 ویں سالگرہ بھی جبران ناصر کے ساتھ منائی تھی اور وہ اس دوران بہت خوش دکھائی دیں۔

جبران ناصر اور منشا پاشا جلد شادی کا ارادہ بھی رکھتے ہیں—فائل فوٹو: انسٹاگرام
جبران ناصر اور منشا پاشا جلد شادی کا ارادہ بھی رکھتے ہیں—فائل فوٹو: انسٹاگرام

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024