• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

لنکا پریمیئر لیگ میں شاہد آفریدی کی افغان کرکٹر سے تلخ کلامی

شائع December 1, 2020
میچ کے اختتام پر شاہد آفریدی نے افغان کرکٹر کو جھاڑ دیا— فوٹو بشکریہ ٹوئٹر
میچ کے اختتام پر شاہد آفریدی نے افغان کرکٹر کو جھاڑ دیا— فوٹو بشکریہ ٹوئٹر

لنکا پریمیئر لیگ (ایل پی ایل) کے سنسنی خیز دلچسپ مقابلے جاری ہیں اور ان مقابلوں کے ساتھ ہی ایونٹ میں دلچسپ واقعات بھی رونما ہو رہے ہیں۔

ایسا ہی ایک واقعہ گزشتہ روز لیگ میں رونما ہوا اور دیکھتے ہی دیکھتے یہ واقعہ سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔

مزید پڑھیں: بابراعظم کے خلاف سنگین الزامات، خاتون کا مقدمے کے اندراج کیلئے عدالت سے رجوع

قومی ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد آفریدی کا انٹرنیشنل کیریئر کئی سال قبل اختتام پذیر ہو چکا ہے لیکن وہ اب بھی دنیا بھر کی مختلف لیگز میں اپنی کارکردگی سے شائقین کو لطف اندوز کر رہے ہیں۔

گزشتہ روز لنکا پریمیئر لیگ میں کھیلے گئے میچ میں شائقین نے گال گلیڈی ایٹرز کے کپتان شاہد آفریدی کو ایک مرتبہ اسی پرانے جارحانہ مزاج میں دیکھا جس کے لیے وہ ہمیشہ سے شہرت رکھتے تھے اور انہوں نے نوجوان افغان فاسٹ باؤلر کو ان کے برے رویے پر جھاڑ دیا۔

گال گلیڈی ایٹرز اور کینڈی ٹسکرز کے درمیان میچ میں ہدف کا تعاقب کرنے والی گلیڈی ایٹرز کے محمد عامر نے افغان فاسٹ باؤلر نوین الحق کو باؤنڈری ماری جس کے بعد دونوں میں تلخ کلامی ہوئی۔

اس کے بعد عامر نے 21 سالہ افغان باؤلر کو اگلے اوور میں چھکا بھی رسید کردیا تاہم ان کی یہ کاوش بھی رنگ نہ لائی اور 197 رنز کے ہدف کے تعاقب میں گال گلیڈی ایٹرز کو 25 رنز سے شکست ہو گئی۔

یہ بھی پڑھیں: کووڈ پروٹوکولز کی خلاف ورزی، رضا حسن کو قائد اعظم ٹرافی سے نکال دیا گیا

میچ کے اختتام پر محمد عامر اور نوین میں ایک مرتبہ سخت جملوں کا تبادلہ ہوا جس پر ٹسکرز کے کھلاڑی جارحانہ رویہ اختیار کرنے والے نوین الحق کو ایک طرف لے گئے اور معاملہ رفع دفع ہو گیا۔

کچھ دیر بعد جب دونوں ٹیموں کے کھلاڑی آپس میں مصافحہ کررہے تھے تو گلیڈی ایٹرز کے کپتان شاہد آفریدی نے سب سے انتہائی خوشگوار موڈ میں مصافحہ کیا لیکن نوین الحق کا سامنا ہوتے ہی ان کے تیور بدل گئے اور انہوں نے محمد عامر سے بدتمیزی کرنے پر افغان کرکٹر کو خوب ڈانٹا۔

شاہد آفریدی کے اس رویے کی وجہ سے میچ کا یہ خاص لمحہ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا اور شائقین نے قومی ٹیم کے سابق کپتان کے رویے کو خوب سراہا۔

شاہد آفریدی کی اچھی کارکردگی کے باوجود لنکا پریمیئر لیگ میں گال گلیڈی ایٹرز کی کارکردگی انتہائی مایوس کن ہے اور انہیں تینوں میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

مزید پڑھیں: پاک بھارت دو طرفہ سیریز کی بحالی کا مینڈیٹ حاصل نہیں، آئی سی سی چیئرمین

گال گلیڈی ایٹرز کا ایونٹ میں اگلا مقابلہ 3 دسمبر کو جیفنا اسٹالینز سے ہو گا۔

تبصرے (1) بند ہیں

Rizwan Dec 01, 2020 08:41pm
Great

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024