• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

بختاور بھٹو نے منگنی پر فلمائے گئے گانے کی مختصر ویڈیو شیئر کردی

شائع December 1, 2020
بختاور نے سوشل میڈیا پر مختصر ویڈیو شیئر کردی — اسکرین شاٹ/ انسٹاگرام ویڈیو
بختاور نے سوشل میڈیا پر مختصر ویڈیو شیئر کردی — اسکرین شاٹ/ انسٹاگرام ویڈیو

چند دن قبل منگنی کے بندھن میں بندھ جانے والی بختاور بھٹو زرداری نے اپنی منگنی پر فلمائے گئے گانے کی مختصر ویڈیو شیئر کردی۔

بختاور بھٹو زرداری کی منگنی گزشتہ ماہ 27 نومبر کو بلاول ہاؤس کراچی میں ہوئی تھی، جس میں ان کے اہل خانہ اور قریبی افراد سمیت ان کے منگیتر محمود چوہدری کے رشتہ داروں اور قریبی دوستوں نے شرکت کی تھی۔

بختاور بھٹو زرداری اور محمود چوہدری کی منگنی کی تقریب کو کورونا کی وبا کے باعث مختصر و محدود کردیا گیا تھا اور اس میں اطلاعات کے مطابق زیادہ سے زیادہ 200 افراد نے شرکت کی تھی۔

بختاور بھٹو کے بھائی پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی کورونا وائرس ہوجانے کے باعث بہن کی منگنی میں شرکت نہیں کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: بختاور بھٹو زرداری کی منگنی ہوگئی

بلاول بھٹو زرداری میں بہن کی منگنی سے تین دن قبل کورونا کی تشخیص ہوئی تھی اور انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا تھا۔

علاوہ ازیں منگنی کی تقریب میں بختاور کے والد آصف علی زرداری بھی ہسپتال سے ڈاکٹرز کے مشورے کے ساتھ محض 2 گھنٹے کی شرکت کے لیے آئے تھے، وہ چند ماہ سے زیر علاج ہیں۔

بختاور بھٹو زرداری نے منگنی کے موقع پر ندا ازویر کی جانب سے تیار کردہ خصوصی لباس پہنا تھا۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

منگنی کے موقع پر بختاور بھٹو نے جو چادر اوڑھ رکھی تھی وہ بھی ندا ازویر کی جانب سے تیار کی گئی تھی، مذکورہ چادر پر ہاتھ کی کڑھائی سے مغل طرز کی نقش و نگاری کی گئی تھی۔

تیار کی گئی خصوصی چادر کے ایک پلّو پر بختاور بھٹو کا ماضی نقش کیا گیا تھا، جس میں ان کے والدین کی شادی کا دن، بختاور کا بہن و بھائیوں کے ساتھ کھیلنا اور ان کی نانی کی تصویر سمیت بختاور کا بچپن نقش کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: بختاور بھٹو زرداری کی نئی زندگی کا آغاز

چادر کے دوسرے پلّو پر نقش و نگار کے ذریعے بختاور بھٹو کی موجودہ زندگی اور ان کے مستقبل کی کہانی بیان کی گئی تھی کہ وہ اپنے منگیتر سے کیسے ملیں، انہوں نے بختاور بھٹو کو کیسے پرپوز کیا، ان کا گھر، ان کا باغ اور ان کے پالتو کتے بھی دوسرے حصے میں نقش کیے گئے تھے۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

بختاور کی شال کے درمیانی حصے میں سورج اور آسمان نقش کیے گئے تھے اور چادر پر ہاتھ کی کڑاہی سے نقش بنائے گئے تھے۔

اس سے پہلے خبریں تھیں کہ شاید بختاور بھٹو زرداری ریشم رواج فیشن گھر کا تیار کردہ لباس پہنیں، تاہم ایسا نہیں ہوا۔

بختاور بھٹو زرداری کی منگنی پر کئی سیاسی، و سماجی شخصیات نے بھی ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا تھا اور اب انہوں نے اپنی منگنی پر فلمائے گئے گانے کی مختصر ویڈیو بھی مداحوں کے ساتھ شیئر کردی۔

یہ بھی پڑھیں: بختاور بھٹو کی منگنی کا لباس کس نے تیار کیا؟

مختصر ویڈیو میں بختاور کو والد آصف علی زرداری کا ہاتھ تھامے گھر سے نکل کر باغیچے میں آتے ہوئے دکھایا گیا ہے جب کہ مختصر دورانیے کی ویڈیو میں انہیں اپنے منگیتر کے ساتھ بھی خوش دکھایا گیا ہے۔

گانے میں کاشف گجر نے اپنی آواز کا جادو جگایا جب کہ نورالعین علی اور کاشف علی نے ویڈیو بنائی اور بختاور کا میک اپ ایس ایس زبیر نے کیا تھا۔

بختاور کی منگنی کی ویڈیو دیکھ کر کئی لوگوں نے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024